کرناٹک

حکومت کی 2 گیارنٹی اسکیمات ’انا بھاگیہ‘ اور ’گرہا جیوتی‘ نافذ العمل: سدارامیا

کرناٹک کی کانگریس حکومت کی مزید دو ”گیارنٹی“ اسکیمات ہفتہ سے نافذ العمل ہوگئیں جن میں انا بھاگیہ اسکیم کے تحت اضافی5کلوچاول کی جگہ استفادہ کنندگان کو نقد رقم کی منتقلی اور ”گرہا جیوتی اسکیم“ کے تحت ہر گھر کو ماہانہ 200یونٹ مفت برقی شامل ہے۔

بنگلورو: کرناٹک کی کانگریس حکومت کی مزید دو ”گیارنٹی“ اسکیمات ہفتہ سے نافذ العمل ہوگئیں جن میں انا بھاگیہ اسکیم کے تحت اضافی5کلوچاول کی جگہ استفادہ کنندگان کو نقد رقم کی منتقلی اور ”گرہا جیوتی اسکیم“ کے تحت ہر گھر کو ماہانہ 200یونٹ مفت برقی شامل ہے۔

متعلقہ خبریں
اسکولی طلباء کو انڈے اور کیلے فراہم کرنے کے احکام جاری
”آپ خود کو بار بار پٹوانے ہمارے ہاتھوں میں چھڑی کیوں دیتے ہیں:“ سدارامیا کا بی جے پی قائدین پر طنز
راہول گاندھی کا چیف منسٹر سدارامیا کو مکتوب
چیف منسٹر سدارامیا کی ہسپتال میں بم دھماکے کے زخمیوں سے ملاقات
رام مندر درشن کیلئے جاؤں گا، وقت کا تعین ابھی ممکن نہیں:سدارامیا

حکومت اپنی پانچ انتخابی گیارنٹیوں میں سے ایک ”شکتی“ پہلے ہی نافذ کرچکی ہے جس کے تحت سرکاری بسوں میں خواتین کو مفت بس سفر کی سہولت ہے۔

کرناٹک کے چیف منسٹر سدارامیا نے کہا کہ انا بھاگیہ اسکیم کے تحت اس ماہ استفادہ کنندگان کو رقم کی ادائیگی کا 10 جولائی کے بعد آغاز متوقع ہے جبکہ گرہا جیوتی اسکیم آج سے نافذ ہوگی اور اس ماہ کا برقی بل اگست کے اوائل میں آئے گا۔ سدارامیا نے کہا کہ ہم نے کہا کہ ماہ جولائی کی رقم (انا بھاگیہ اسکیم) کے تحت جولائی میں ہی ادا کی جائے گی۔

قوی امکان ہے کہ ہم 10/ جولائی کے بعد ادائیگیاں شروع کردیں گے۔ اس ماہ کی رقم اسی ماہ استفادہ کنندگان کے بینک کھاتو ں میں جمع کی جائے گی۔“ یہاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ”گرہا جیوتی اسکیم کا آج سے آغاز ہوگیا لہٰذا اس ماہ سے (200یونٹ تک) برقی مفت ہوگی مگر بل اگست میں آئے گا۔“

انتخابی گیارنٹی کی تکمیل کے لیے درکار بڑی مقدار میں چاول کی خریدی میں مشکلات کا سامنا کررہی ریاستی حکومت نے استفادہ کنندگان کو مفت چاول اسکیم کے تحت اضافی 5کلوچاول کے لیے 34 روپئے فی کلو کے حساب سے نقد رقم ادا کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسکیم کا اطلاق بی پی ایل گھرانے کے ہر رکن پر ہوگا۔ وزیر سیول سپلائز کے ایچ منی اپا نے دیوناہلی میں صحافیوں کو بتایا کہ استفادہ کنندگان کے کھاتوں میں رقم ہفتہ یا 10دن میں منتقل کی جائے گی۔ 90فیصد استفادہ کنندگان کے بینک کھاتے ہیں۔5کلو فی کس یعنی ہر استفادہ کنندہ کو 170 روپئے ملیں گے۔“

دریں اثناء گرہا جیوتی کے تعلق سے چکمگلورو میں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے وزیر توانائی کے جے جارج نے کہا کہ اسکیم کے لیے اندراج کا عمل جاری ہے اور تاحال 86.5 لاکھ صارفین اندراج کراچکے ہیں۔

وزیر نے کہا کہ گرہا جیوتی اسکیم سے استفادہ کے خواہشمند صارفین کو آن لائن رجسٹر کرانا ہوگا۔ اس ماہ اس سے استفادہ کے لیے 24 یا 25جولائی تک درخواست دی جاسکتی ہے کیوں کہ اس کا بل اگست میں جاری ہوگا۔

گرہا جیوتی اسکیم کے لیے ”سیواسندد“ ویب سائٹ یا گرام ون، کرناٹک ون، بنگلورو ون مراکز پر دستیاب مدد کے ذریعہ درخواستیں داخل کی جاسکتی ہیں۔

a3w
a3w