یوروپ

برطانیہ میں پارلیمانی انتخابات میں لیبر پارٹی کو اکثریت حاصل

برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے عام انتخابات میں کیئر اسٹارمر کی قیادت والی لیبر پارٹی نے مکمل اکثریت حاصل کر لی ہے۔

لندن: برطانوی پارلیمنٹ کے ایوان زیریں کے عام انتخابات میں کیئر اسٹارمر کی قیادت والی لیبر پارٹی نے مکمل اکثریت حاصل کر لی ہے۔ نیوز چینل ’اسکائی نیوز‘ نے اب تک جیتی گئی نشستوں کی تعداد کے مطابق یہ اطلا دی ہے۔

متعلقہ خبریں
Video: برطانوی وزیر اعظم پر جرمانہ

اسکائی نیوز نے جمعہ کے اوائل میں کہا کہ لیبر پارٹی نے پارلیمنٹ کی 650 نشستوں میں سے 467 نشستوں کے اعلان کے ساتھ 326 نشستیں حاصل کی ہیں۔

تین نشریاتی اداروں – بی بی سی، آئی ٹی وی اور اسکائی نیوز کے ذریعہ کرائے گئے ایگزٹ پولز نے چند گھنٹے قبل ہی پیش گوئی کی تھی کہ لیبر پارٹی 410 نشستوں پر بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گی، جب کہ کنزرویٹو پارٹی 131 نشستوں پر سمٹ کر رہ جائے گی۔

a3w
a3w