کھیل

کوہلی نے مہدی حسن میراز کو ا پنی ٹی شرٹ تحفے میں دی

اسپنر نے خود کوہلی کی جانب سے ملنے والے خصوصی تحفے کی تصویر شیئر کی۔ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے اسپنر مہدی حسن میراز نے شاندار بولنگ کی۔

ڈھاکہ: ہندوستانی ٹیم کے سابق کپتان ویراٹ کوہلی کی فین فالوونگ سے ہر کوئی واقف ہے۔ شائقین ہی نہیں بلکہ کئی کرکٹرز بھی کوہلی کو اپنا رول ماڈل مانتے ہیں۔

اس سلسلہ میں سوشل میڈیا پر ایک تصویر تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں ویراٹ کوہلی بنگلہ دیش کے خلاف دو میچوں کی ٹسٹ سیریز جیتنے کے بعد آل راؤنڈر مہدی حسن میراز کو خصوصی تحفہ دیتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ مہدی حسن نے آخری ٹسٹ میچ کی دوسری اننگز میں ہندوستان کے خلاف 5 اہم وکٹیں حاصل کیں۔

 اسپنر نے خود کوہلی کی جانب سے ملنے والے خصوصی تحفے کی تصویر شیئر کی۔ ڈھاکہ کے شیر بنگلہ نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹسٹ میچ میں بنگلہ دیش کے اسپنر مہدی حسن میراز نے شاندار بولنگ کی۔

 انہوں نے دوسرے ٹسٹ کی دوسری اننگز میں ہندوستانی ٹیم کی 5 اہم وکٹیں حاصل کیں جن میں شبمن گل، اکشر پٹیل، چیتشور پجارا، ویراٹ کوہلی اور رشبھ پنت کے نام شامل ہیں۔

 مہدی حسن کو اس شاندار کارکردگی کے بعد کوہلی کی طرف سے ایک خاص تحفہ ملا ہے۔ مہدی حسن نے اپنے فیس بک اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے،جس میں کنگ کوہلی حسن کو اپنی ٹیم انڈیا کی جرسی تحفے میں دے رہے ہیں۔