مہاراشٹرا

شاہ رخ خان کودھمکیاں دینے والا وکیل گرفتار

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن کو ایک نامعلوم شخص نے فون کرکے شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اور اس سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا

ممبئی: ممبئی پولیس نے منگل کو چھتیس گڑھ کے رائے پور سے ایک وکیل کو مبینہ طور پر شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دینے اور بالی ووڈ سپر اسٹار سے گزشتہ ہفتے 50 لاکھ روپے کاتاوان طلب کرنے کے الزام میں گرفتار کیا ہے۔

متعلقہ خبریں
ماونواز لیڈر کشن جی کی اہلیہ سجاتکا زیرحراست!
بابا صدیقی قتل کیس میں 11 ویں گرفتاری
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
خود ساختہ فائنانس ڈپارٹمنٹ کا ایڈیشنل سکریٹری گرفتار

ممبئی پولیس کے ایک اعلی افسر نے 42 سالہ وکیل فیضان خان کی گرفتاری کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ رائے پور کی مقامی عدالت کی جانب سے ٹرانزٹ ریمانڈ کی منظوری کے بعد ہم اسے ممبئی لا رہے ہیں۔

حکام نے مزید بتایا کہ ملزم فیضان خان پیشے سے وکیل ہے اور اسے بزریعہ ٹرین رائے پور سے ممبئ لایا جارہا ہے کل بروز بدھ ممبئ پولیس کا ایک دستہ اسے لیکر ممبئی پہونچ جائے گا بعد میں اسے عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خان کو ممبئی پولیس نے گزشتہ منگل کو شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز کال کے سلسلے میں نوٹس جاری کرکے تفشیش کے لئے طلب کیا کیا تھا، لیکن وہ ان کے سامنے حاضر ہونے میں ناکام رہا۔

تفصیلات کے مطابق گزشتہ ہفتے ممبئی کے باندرہ پولیس اسٹیشن کو ایک نامعلوم شخص نے فون کرکے شاہ رخ خان کو جان سے مارنے کی دھمکی دی تھی اور اس سے 50 لاکھ روپے کا مطالبہ کیا تھا

اس کے بعد پولیس نے شاہ رخ خان کی رہائش گاہ زواقع کارٹر روڑ باندرہ پر حفاظتی انتظامات بڑھا دئے تھے۔ پولیس اسٹیشن میں کنگ خان کو دھمکی آمیز فون موصول ہونے پر پولیس نے بھتہ خوری اور مجرمانہ دھمکیوں سے متعلق بھارتیہ نیا سنہتا سیکشن 308(4) اور 351 (3)(4) کے تحت ایف آئی آر درج کی تھی اور تفتیش کے دوران پولیس کو پتہ چلا تھا کہ فون جس رجسٹرڈ موبائل نمبر سے آیا تھا وہ رائے پور، چھتیس گڑھ کے ایک فیضان خان کے نام سے رجسٹر تھا۔