پہاڑی مسلمانوں کو دھمکیاں دینے والے لیڈر کو جیل بھیج دیا جائے: محبوبہ مفتی
بی جے پی نے منگل کے روز ضلع پونچھ کے ترجمان ستیش بھارگو کو ہیٹ اسپیچ کی پاداش میں معطل کردیا۔ اُن پر الزام ہے کہ اُنہوں نے ضلع پونچھ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے غیر پارلیمانی زبان کا استعمال بھی کیا تھا۔

راجوری/جموں: پی ڈی پی سربراہ محبوبہ مفتی نے کہا ہے کہ اُس بی جے پی لیڈر کے خلاف جس نے مبینہ طورپر جموں وکشمیر میں اننت ناگ۔ راجوری لوک سبھا حلقہ میں پہاڑی مسلمانوں کو دھمکایا، اُس کے خلاف یو اے پی کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے جیل بھیج دیا جانا چاہئے۔
بی جے پی نے منگل کے روز ضلع پونچھ کے ترجمان ستیش بھارگو کو ہیٹ اسپیچ کی پاداش میں معطل کردیا۔ اُن پر الزام ہے کہ اُنہوں نے ضلع پونچھ میں ایک انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے غیر پارلیمانی زبان کا استعمال بھی کیا تھا۔
پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) نے منگل کے روز بی جے پی کے خلاف شکایت درج کرائی کہ وہ دھمکانے کے حربے استعمال کررہی ہے تاکہ لوگوں کو اپنی پارٹی امیدوار کیلئے ووٹ دینے پر مجبور کیاجاسکے۔
محبوبہ مفتی نے یہاں نامہ نگاروں سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ بھارگو کے خلاف سخت ترین انسداد غیر قانونی سرگرمیاں ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرتے ہوئے اُسے دہلی کی تہاڑ جیل کو بھیج دیاجانا چاہئے۔