سوشیل میڈیا

تیندوے نے ٹرک میں بیٹھ کر سفر کیا

ٹرک منزل پر پہنچنے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو معلوم ہوا کہ اس کے ٹرک میں تیندوا ہے۔

جگدل پور: چھتیس گڑھ کے کانکیر میں ایک چھ ماہ کی مادہ تیندوے نے کانکیر سے جگدل پور تک تقریباً 160 کلومیٹر کا سفر ٹرک کے نیچے بیٹھ کر مکمل کیا۔

ٹرک منزل پر پہنچنے کے بعد ٹرک ڈرائیور کو معلوم ہوا کہ اس کے ٹرک میں تیندوا ہے۔

یہ واقعہ کرپاوند میں منظر عام پر آیا۔ بدھ کو فوڈ کارپوریشن کا ایک ٹرک چاول سے بھرا کانکیر سے کرپاوند پہنچا۔ چاول خالی کرنے کے بعد مزدوروں کو لگا کہ ٹرک کے نیچے کوئی ہے۔

کچھ دیر دیکھنے کے بعد اسے تندوے کا بچہ نظر آیا۔ لوگ اسے شیر کا بچہ سمجھ رہے تھے۔ کچھ دیر میں یہ بات پورے علاقے میں پھیل گئی۔ پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم بھی جائے واقع پر پہنچ گئی۔

ایس ڈی او آشیش کوٹروانی نے بتایا کہ بچہ خوفزدہ ہو کر ٹرک کے نیچے چھپ گیا۔ طویل انتظار کے بعد باہر آیا تو پکڑا گیا۔ اسے ابتدائی طبی امداد دی اور اس کے کھانے کا انتظام کیا۔ بچے کو رائے پور کے جنگل سفاری چڑیا گھر کے حوالے کر دیا گیا ہے۔