مشرق وسطیٰ

سعودی ولیعہد محمد بن سلمان کی جان کو خطرہ؟

محمد بن سلمان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور امریکہ کے ساتھ غیر مشروط تعاون کے معاملہ پر میں اپنی جان خطرہ میں ڈالی اور مجھے اس وجہ سے کسی بھی وقت نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

واشنگٹن / ریاض: سعودی ولی عہد اور وزیراعظم محمد بن سلمان نے اپنے قتل کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ امریکی میگزین پولیٹیکو کی رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے امریکی کانگریس کے ارکان سے گفتگو میں قتل کا خدشہ ظاہر کیا۔

متعلقہ خبریں
راج دیپ سردیسائی کے ٹوئٹ پر کے ٹی آر کا جواب
شاہ سلمان نے شاہی فرمان جاری کردیا
دونوں جماعتوں نے حیدرآباد کو لیز پر مجلس کے حوالے کردیا۔ وزیر اعظم کا الزام (ویڈیو)
سعودی پرنس محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان ملتوی
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع

رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے کہا کہ اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے اور امریکہ کے ساتھ غیر مشروط تعاون کے معاملہ پر میں اپنی جان خطرہ میں ڈالی اور مجھے اس وجہ سے کسی بھی وقت نشانہ بنایا جاسکتا ہے۔

امریکی میڈیا رپورٹ کے مطابق محمد بن سلمان نے اس بات کا ذکر کیا کہ اس خطرے کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ہے کہ معاہدہ میں فلسطینی ریاست کے قیام کےلیے فوری راستہ بھی شامل کیا جائے۔

رپورٹ کے مطابق امریکی کانگریس اراکین سے گفتگو میں سعودی ولیعہد نے مصر کے مقتول صدر انور سادات کا حوالہ دیا اور کہا کہ انہیں بھی اسرائیل کے ساتھ تعلقات معمول پر لانے کی پاداش میں قتل کیا گیا تھا۔

a3w
a3w