حیدرآباد

عاشق نے معشوقہ کا قتل کردیا

وہ اسی علاقہ میں رہنے والی 27سالہ پلوی کے ساتھ 8سال سے بغیر شادی کے زندگی گذاررہا تھا۔ حالانکہ اس نے اسی دوران دوسری خاتون سے شادی کی اور دو بچوں کا باپ بن گیا۔ اس کے باوجود اس نے پلوی کے ساتھ بھی یہ ناجائز رشتہ کو برقراررکھا۔

حیدرآباد:عاشق نے اس کی ہراسانی کی شکایت ماں سے کرنے پر اپنی معشوقہ کا قتل کردیا، یہ دونوں تقریبا8سال سے ایک ساتھ زندگی گذاررہے تھے۔ یہ واردات شہرحیدرآباد کے بنجارہ ہلز پولیس اسٹیشن حدودمیں پیش آئی۔ تفصیلات کے مطابق ملزم سدانند ایک پرائیویٹ ملازم ہے۔

متعلقہ خبریں
لیٹل اسٹار اینڈ ایس ایچ ای اسپتال میں پیدائشی بیماری کے شکار بچہ کی کامیاب سرجری
سری چیتنیہ کالجس پر طلبہ کو ہراساں کرنے کا الزام۔ یوتھ کانگریس کا احتجاج
دہلی پولیس کو کانگریس ورکرس کو ہراسانی سے روکا جائے:دیویندر یادو
عہدِ مصطفی کے تربیت یافتہ نوجوانوں کی یاد: مولانا مفتی ڈاکٹر حافظ محمد صابر پاشاہ قادری کا خطاب
نازیبا سلوک پر اسسٹنٹ ٹیچر معطل

 وہ اسی علاقہ میں رہنے والی 27سالہ پلوی کے ساتھ 8سال سے بغیر شادی کے زندگی گذاررہا تھا۔ حالانکہ اس نے اسی دوران دوسری خاتون سے شادی کی اور دو بچوں کا باپ بن گیا۔ اس کے باوجود اس نے پلوی کے ساتھ بھی یہ ناجائز رشتہ کو برقراررکھا۔

سدانند کچھ دنوں سے پلوی کو ہراساں کررہا تھا۔پلوی نے اپنی ماں کو اس بات کی اطلاع بذریعہ فون دی جو پداپلی ضلع میں رہتی ہے۔ اس نے ماں کو بتایا کہ سدانند مارپیٹ کررہا ہے اور شدید مار رہا ہے۔

جب پلوی کی ماں اس سے ملاقات کے لئے آرہی تھی تو سدانند نے اس کو راستہ میں مل کر بتایا کہ اس نے پلوی کا قتل کردیا ہے۔اس کی ماں نے اس خصوص میں بنجارہ ہلز پولیس میں شکایت درج کرائی۔ پولیس نے ملزم کو حراست میں لے لیا ۔