تلنگانہ
سوریہ پیٹ میں بھیانک سڑک حادثہ، دو خواتین ہلاک
حادثہ اتنا شدید تھا کہ دو خواتین کی موقع پر ہی موت ہو گئی اوردو دیگر زخمی ہوئے۔ ان کی شناخت راماپورم گاوں کی ونودا اور دانماں کے طورپر کی گئی ہے۔ وہ جی ایم آر کمپنی میں سڑکوں کی دیکھ بھال کا کام کر رہے تھے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع سوریہ پیٹ میں پیش آئے سڑک حادثہ میں دوخواتین ہلاک ہوگئیں۔یہ حادثہ ضلع کے اکوپمولا گاؤں میں قومی شاہراہ پر اُس وقت پیش آیا جب لاری کے ڈرائیور نے اس کا توازن کھودیا اور حیدرآباد جانے والی یہ لاری قومی شاہراہ سے پودے نکالنے والی دوخاتون مزدوروں سے ٹکراگئی۔