جرائم و حادثات

حیدرآباد: سنگ دل ماں باپ اپنی نومولود لڑکی کو چھوڑ کر فرار

میاں پور میٹرو اسٹیشن پر ایک سنگ دل ماں باپ اپنی نومولود لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

حیدرآباد: میاں پور میٹرو اسٹیشن پر ایک سنگ دل ماں باپ اپنی نومولود لڑکی کو چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ 2 تا 4 دن کی نومولود لڑکی میٹرو اسٹیشن میاں پور پر دستیاب ہوئی۔

میٹرو اسٹیشن کے انتظامیہ نے نومولود لڑکی کو طبّی امداد کے لیے کونڈا پور کے ایریا ہاسپٹل کو منتقل کردیا۔