سوشیل میڈیاشمالی بھارت

زبان کاٹ کر دیوی پرتما کے نذر کرنے والا شخص اسپتال میں داخل

ناخواندہ بزرگ آج صبح بغیر گھر والوں کو اطلاع دئیے دیوی مندر نکل گیا اور بلیڈ سے زبان کاٹ کر دیوی کی مورتی پر چڑھا دیا۔ خون نکلنے سے وہ بیہوش ہوگیا۔ درشن کررہے عقیدت مندوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے اسے اسپتال میں داخل کرایا۔

فتح پور: اترپردیش کے ضلع فتح پور میں منگل کو عقیدے کے نام پر ایک بزرگ نے جوڑوں کے درد سے نجات پانے کے لئے اپنی زبان دیوی پرتما کے نذر کردیا۔ بزرگ کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے جہاں اس کی حالت بہتر بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
بہرائچ تشدد، فوری کارروائی کی جائے: پرینکا گاندھی
پاتال ایکسپریس کو پٹری سے اتارنے کی کوشش‘ یوپی میں ایک گرفتار
ہتھرس میں بھگدڑ واقعہ، چارج شیٹ داخل
بی جے پی کے جھوٹ اور اگزٹ پولس سے چوکنا رہیں، زعفرانی جماعت دھاندلیاں کرسکتی ہے: اکھلیش
بچہ کی جنس کا پتا چلانے بیوی کا پیٹ چیرنے والے شخص کو سخت سزا

پولیس ذرائع نے بتایا کہ کلیان پور تھانہ علاقے کے گرام گرگولی باشندہ بابورام پاسوان(65) اپنے گھٹنوں کے درد سے کافی پریشان رہتا تھا۔کچھ لوگوں نے اسے مشورہ دیا کہ اگر اسے درد سے نجات حاصل کرنی ہے تو وہ اپنی زبان دیوی ماں کے قدموں میں پیش کردے۔

https://twitter.com/anaaditv_up/status/1640682317432725506

ناخواندہ بزرگ آج صبح بغیر گھر والوں کو اطلاع دئیے دیوی مندر نکل گیا اور بلیڈ سے زبان کاٹ کر دیوی کی مورتی پر چڑھا دیا۔ خون نکلنے سے وہ بیہوش ہوگیا۔ درشن کررہے عقیدت مندوں نے واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی۔ پولیس نے اسے اسپتال میں داخل کرایا۔ ڈاکٹروں کے مطابق بزرگ کی حالت اب بہتر ہے۔