بین الاقوامی

مشرق وسطی تباہی کے دہانے پر:اقوام متحدہ

دوجارچ نے تمام فریقین سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "خطہ تباہی کے دہانے پر ہے۔"

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ نے لبنان میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئےخبردار کیا ہے کشیدگی "خطہ تباہی کے دہانے پر ہے۔” اقوام متحدہ کے ترجمان اسٹیفن دوجارک نے یومیہ پریس کانفرنس میں بتایا کہ ہم بیروت اور بلیو لائن میں کشیدگی میں اضافے پر گہری تشویش کا شکار ہیں اور تمام فریقوں سے اعتدال پسندی کا مطالبہ کرتے ہیں۔

متعلقہ خبریں
لبنان میں نقل مقام کرنے والوں کے لئے 867مراکز کا قیام
کویتی پارلیمنٹ تحلیل
اقوام متحدہ کی اسرائیل سے نسل کشی کا خاتمہ کرنے کی اپیل
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
اسرائیل۔ حماس جلد جنگ بندی نہ ہوئی تو کارروائی پر غور: سلامتی کونسل

دوجارچ نے تمام فریقین سے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 پر عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ "خطہ تباہی کے دہانے پر ہے۔”

یہ بتاتے ہوئے کہ لبنان میں اقوام متحدہ کی عبوری ٹاسک فورس (یو این آئی ایف آئی ایل) انتہائی مشکل حالات میں اپنے فرائض ادا کر رہی ہے، دجارک نے کہا کہ ٹیمیں کشیدگی کو کم کرنے اور تنازعات کے خاتمے کو یقینی بنانے کی کوششیں کر رہی ہیں۔