تلنگانہ

چاند نظر آگیا، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان، عید میلادالنبیؐ جمعہ کو ہوگی

شہر میں مطلع ابرآلود رہا اور ملک کے مختلف مقامات بنگلورو، کڑپہ، بیطم چرلہ وغیرہ سے عام رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ لہٰذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدرمجلس علماء دکن ا علان کرتی ہے کہ 25 اگست بروز پیر کو یکم ربیع الاول ہوگی۔

حیدرآباد (راست) مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدر مجلس علماء دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ ربیع الاول 1447ھ زیر نگرانی مولانا سید حسن ابراہیم حسینی سجاد پاشاہ معتمد صدر مجلس علماء دکن آج 24 اگست بروز اتوار 6بجے شام حسینی بلڈنگ معظم جاہی مارکٹ میں منعقد ہوا۔

شہر میں مطلع ابرآلود رہا اور ملک کے مختلف مقامات بنگلورو، کڑپہ، بیطم چرلہ وغیرہ سے عام رویت کی اطلاعات موصول ہوئیں۔ لہٰذا تحت احکام شرعیہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدرمجلس علماء دکن ا علان کرتی ہے کہ 25 اگست بروز پیر کو یکم ربیع الاول ہوگی۔

اجلاس میں مولانا سید حسن ابراہیم قادری سجاد پاشاہ، مفتی خلیل احمد، مولانا سید محمود بادشاہ قادری زرین کلاہ، مولانا سید آل مصطفیٰ قادری الموسوی علی پاشاہ، مولانا سید شیخن احمد قادری شطاری کامل پاشاہ،

مولانا سید وصی اللہ قادری، ڈاکٹر سید علی پاشاہ، مولانا مشہود احمد قادری، مولانا سید قادر محی الدین قادری جنیدی پاشاہ نے شرکت کی۔ واضح رہے کہ اس سال 1500 سالہ عید میلاد النبیؐ بروز جمعہ 5ستمبر کو ہوگی۔