حیدرآباد
رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے یہ اعلان کیاکہ 22 مارچ بروز چہارشنبہ چاند نظر نہیں آیا۔ کل بروز جمعرات 23 مارچ کو 30 شعبان المعظم رہے گی اور بروز جمعہ 24 مارچ کویکم رمضان المبارک ہوگی۔

حیدرآباد: مرکزی رویت ہلال کمیٹی صدرمجلس علمائے دکن کا ماہانہ اجلاس بضمن رویت ہلال ماہ رمضان المبارک1444ھ22مارچ بروز چہارشنبہ 6 بجے شام بمقام خانقاہ کامل آستانہ شطاریہ دبیرپورہ حیدرآباد زیرنگرانی مولانا سیدمحمدقبول باشاہ قادری الشطاری معتمدصدر مجلس علمائے دکن منعقد ہوا۔
مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے یہ اعلان کیاکہ 22 مارچ بروز چہارشنبہ چاند نظر نہیں آیا۔ کل بروز جمعرات 23 مارچ کو 30 شعبان المعظم رہے گی اور بروز جمعہ 24 مارچ کویکم رمضان المبارک ہوگی۔
اسی طرح ملک کے کسی بھی حصہ سے چاند نظر آنے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ لہٰذا مرکزی رویت ہلال کمیٹی جامع مسجد دہلی کے اجلاس میں بھی یہ فیصلہ کیا گیا کہ یکم رمضان المبارک 24 مارچ جمعہ کے روز ہوگی۔