یوروپ

آسٹریلیا میں رمضان المبارک کا چاند نظر نہیں آیا

آسٹریلیا میں روزہ کا دورانیہ 13 گھنٹے 58 منٹ کا ہوگا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا، سعودی عرب کے شعبہ فلکیاتی علوم کے سربراہ شرف السفیانی کا کہنا ہے آج چاند دیکھنے کے قوی امکان ہیں۔

سڈنی: آسٹریلیا میں رمضان کا چاند نظر نہیں آیا اس طرح آسٹریلیا میں پہلا روزہ بروز منگل 12 مارچ کو ہوگا۔ اس بات کا اعلان سڈنی میں رویت ہلال کمیٹی کے سربراہ  آسٹریلیا کے مفتی اعظم نے کیا، انہوں نے کہا کہ چاند کی کوئی شہادت نظر نہیں آئی اس لئے منگل کو پہلا روزہ ہوگا۔

متعلقہ خبریں
تلنگانہ میں Amazon کی "زیرو ریفرل فیس” پالیسی نے بیچنے والوں کے دل جیت لیے
پاکستانی ٹیم کبھی بھی خطرناک ثابت ہوسکتی ہے: میکسویل
اقلیتی اسکالرشپس، وزیراعظم سے مداخلت کیلئے مفتی اعظم کا مطالبہ
سوشل میڈیا کے اثرات کی جانچ کیلئے پارلیمانی کمیٹی تشکیل
انوشکا نے ویراٹ کو گلے لگایا۔ تصویر وائرل

رپورٹ کے مطابق آسٹریلیا میں روزہ کا دورانیہ 13 گھنٹے 58 منٹ کا ہوگا۔ اس کے علاوہ سعودی عرب میں رمضان المبارک کا چاند آج دیکھا جائے گا، سعودی عرب کے شعبہ فلکیاتی علوم کے سربراہ شرف السفیانی کا کہنا ہے آج چاند دیکھنے کے قوی امکان ہیں۔

سعودی حکومت نے بھی عوام سے اپیل کی ہے دس مارچ کو مغرب کے وقت رمضان کا چاند تلاش کریں اور سعودی سپریم کورٹ میں گواہی درج کرائیں۔

دوسری جانب پاکستان میں محکمہ موسمیات نے پیر کی شام کو رمضان المبارک کا چاند نظر آنے کے قوی امکانات ظاہر کیے ہیں جبکہ متحدہ عرب امارات، ترکیے، شام اور دیگر مسلم ملکوں میں بھی آج چاند دیکھا جائے گا۔