ایشیاء

ایران میں حجاب قوانین کے نفاذ کیلئے اخلاقی پولیس پھر سڑکوں پر آگئی

ایران حکام نے ایک بار پھر ملک میں اخلاقی پولیس کو سڑکوں پر آنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پولیس عہدیداروں نے حجاب کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پیٹرولنگ شروع کردی ہے۔

تہران: ایران میں حجاب کو لے کر قوانین کے نفاذ کے لیے اخلاقی پولیس نے ایک بار پھر کوششوں کو تیز کرتے ہوئے سڑکوں پر گشت شروع کردیا۔

متعلقہ خبریں
دہلی کی عدالتوں میں لا انٹرنس کو شلوار قمیص پہننے کی اجازت
ایران میں خاتون کو 74 کوڑے مارنے کی سزا پر عمل درآمد
خواتین کے چہرے کا پردہ

خلیجی میڈیا کے مطابق ایران حکام نے ایک بار پھر ملک میں اخلاقی پولیس کو سڑکوں پر آنے کی اجازت دے دی ہے جس کے بعد پولیس عہدیداروں نے حجاب کے نفاذ کو یقینی بنانے کے لیے پیٹرولنگ شروع کردی ہے۔

ایرانی سکیورٹی ادارے کے ترجمان سعید منتظر المہدی نے تصدیق کی کہ حکام نے خواتین کو حجاب کا پابند بنانے کے لیے ایک نئی مہم کا آغاز کیا ہے جس کے لیے اخلاقی پولیس کے عہدیدار پیدل اور گاڑیوں پر پیٹرولنگ کررہے ہیں جس میں مناسب طریقے سے حجاب نہ ہونے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جاسکے گی۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق تہران میں پولیس کے مرد اور ٰخواتین عہدیداروں کو گشت کرتے بھی دیکھا گیا ہے۔سعید منتظر المہدی کے مطابق عوامی مقامات پر حجاب نہ کرنے والی خواتین کو مطلع اور خلاف ورزی کرنے والوں کی گرفتاری پر دوبارہ کام شروع کردیا گیا ہے۔

a3w
a3w