حیدرآباد

گھر سے نکال دینے پر ماں نے بیٹیوں کے ساتھ مل کر بیٹے کے گھر کے باہر احتجاج کیا

گھر سے ماں کونکال دینے پر ماں نے بیٹیوں کے ساتھ مل کربیٹے کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے اُپل پولیس اسٹیشن کے حدود کے چلکانگر میں پیش آیا۔

حیدرآباد: گھر سے ماں کونکال دینے پر ماں نے بیٹیوں کے ساتھ مل کربیٹے کے گھر کے باہر احتجاج کیا۔یہ واقعہ شہرحیدرآباد کے اُپل پولیس اسٹیشن کے حدود کے چلکانگر میں پیش آیا۔

اس خاتون کی شناخت رمادیوی کے طورپر کی گئی ہے جس کو تین بیٹیاں اورایک بیٹا ہے۔

خاتون نے الزام لگایا کہ اس کے بیٹے نے اس کی جائیداد زبردستی طورپراپنے نام کروالی اور اس کو گھر سے باہر کردیاجس پر ماں اولڈ ایج ہوم چلی گئی تاہم اس کی بیٹیوں نے ماں کے ساتھ بھائی کے مکان پہنچ کراحتجاج کیا۔

اس احتجاج کی اطلاع کے ساتھ ہی پولیس وہاں پہنچ گئی جس نے کہا کہ قانون کے مطابق جئے شنکر کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

a3w
a3w