تلنگانہ

ماں 15دن کی نوزائیدہ کو اسپتال میں چھوڑکرچلی گئی

تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک ماں اپنی نوزائیدہ کو سرکاری اسپتال میں چھوڑکرچلی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع کھمم میں ایک ماں اپنی نوزائیدہ کو سرکاری اسپتال میں چھوڑکرچلی گئی۔

متعلقہ خبریں
جلسۂ فیضانِ اولیاء کا انعقاد، علم و روحانیت سے بھرپور پروگرام
سنکرانتی منانے گھر آیا نوجوان پراسرار حالات میں مردہ پایاگیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی

اسپتال کااسٹاف اس کوروتا ہوادیکھ کراس کی طرف متوجہ ہوا۔اس لڑکی کی عمر15دن ہے۔

اسپتال کے عملہ نے اس کو انٹی گریٹیڈچائلڈ ڈیولپمنٹ سرویسس(آئی سی ڈی ایس) کے حوالے کرنے کافیصلہ کیا ہے۔ڈاکٹرس کے مطابق یہ لڑکی صحت مند ہے۔

اس بات کی اطلاع پولیس کو دی گئی جس کے بعد پولیس اس ننھی لڑکی کے والدین کے بارے میں معلومات حاصل کرنے کی کوشش کررہی ہے۔