مہاراشٹرا

راجہ سنگھ کی شوبھا یاترا کے پیش نظر مسلم علاقہ کو بند کردیا گیا

شوبھا یاترا میں شرکت سے راجہ سنگھ نے کہا کہ انکی ریالی سے میراروڑ سمیت مہاراشٹرا میں کسی بھی قسم کا امن کو خطرہ نہیں ہوگا نیز وہ ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی مشروط اجازت پر عمل کریں گے۔

ممبئی: شر انگیزی اور مسلمانوں کے خلاف زہر اُگلنے والا گوشہ محل کا ایم ایل راجہ سنگھ ممبئی کی میراروڈ علاقہ میں منعقد کی جانے والی شوبھا یاترا میں پہنچ گیا۔ میرا روڈ علاقہ جہاں گزشتہ ماہ رام مندر کی افتتاحی تقریب کے دوران فرقہ وارانہ تشدد پھوٹ پڑا تھا۔ تشدد کے بعد اس علاقہ کو پولیس چھاؤنی میں تبدیل کردیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں
ممبئی سمیت مہاراشٹر میں پانچویں اور آخری مرحلے کیلئے انتخابی مہم ختم
مسلم تحفظات کے30 سال کی تکمیل، محمد علی شبیر کو تہنیت پیش کی جائے گی:سمیر ولی اللہ
راجہ سنگھ کو حلقہ لوک سبھا ظہیرآباد سے الیکشن لڑنے پارٹی کا مشورہ
نوح میں 28 اگست تک موبائل انٹرنیٹ سروس معطل
مہذب سماج میں تشدد اور دہشت گردی ناقابل قبول: پرینکا گاندھی

شوبھا یاترا میں شرکت سے قبل اخباری نمائندوں سے بات چیت کرتے ہوئے راجہ سنگھ نے کہا کہ انکی ریالی سے میراروڑ سمیت مہاراشٹرا میں کسی بھی قسم کا امن کو خطرہ نہیں ہوگا نیز وہ ہائی کورٹ کی جانب سے دی گئی مشروط اجازت پر عمل کریں گے۔

واضح رہیکہ ممبئی پولیس نے راجہ کی ریالی نکالنے پر پابندی عائد کر دی تھی جس کے بعد ممبئی ہائی کورٹ نے انھیں مشروط اجازت دی تھی ۔ اسی درمیان پولیس نے مسلم علاقہ کو مکمل گھیر لیا ہے اور روکاوٹیں پیدا کر دی ہیں نیز سخت بندوبست کیا گیا ہے۔