جرائم و حادثات

تلنگانہ:آوارہ کتوں کے حملہ میں ضعیف خاتون کی موت

آوارہ کتوں کے حملہ میں ضعیف خاتون کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔

حیدرآباد: آوارہ کتوں کے حملہ میں ضعیف خاتون کی موت ہوگئی۔یہ واقعہ تلنگانہ کے ضلع کاماریڈی میں پیش آیا۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
1969 کی تحریک میں طلبہ پر کس نے گولی چلانے کی ہدایت دی؟ کے ٹی آر کا سوال
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان

یہ خاتون جس کی شناخت لچاپیٹ سے تعلق رکھنے والی 60سالہ رماوا کے طورپر کی گئی ہے، اپنے گھر کے باہر بیٹھی ہوئی تھی کہ کتوں نے اس پر اچانک حملہ کردیا۔

اس حملہ کے نتیجہ میں یہ خاتون شدید طورپرزخمی ہوگئی۔اس کی چیخ وپکار سن کر مقامی افراد جمع ہوگئے جنہوں نے کتوں کو وہاں سے بھگادیا۔

اس خاتون کو شدید زخمی حالت میں علاج کے لئے اسپتال منتقل کیاگیا تاہم ڈاکٹرس نے اس کامعائنہ کرتے ہوئے اس کو مردہ قراردیا۔مقامی افرادنے کتوں کے حملوں کے واقعات کی روک تھام کا مطالبہ کیا۔

a3w
a3w