حیدرآباد

غیر مسلم حضرات کی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ضرورت

اسلاموفوبیا کے چیالنجس سے مقابلہ کے لئے مسلمانوں کو نہ صرف اپنے اخلاق و کردار کو بلند کرنا ضروری ہے بلکہ اسلام اور مسلمانوں سے متعلق غیر مسلم حضرات کی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

حیدرآباد: اسلاموفوبیا کے چیالنجس سے مقابلہ کے لئے مسلمانوں کو نہ صرف اپنے اخلاق و کردار کو بلند کرنا ضروری ہے بلکہ اسلام اور مسلمانوں سے متعلق غیر مسلم حضرات کی غلط فہمی کو دور کرنے کیلئے تمام وسائل استعمال کرنے کی ضرورت ہے۔

سب سے موثر ذریعہ میڈیا ہے جبکہ مختلف زبانوں میں آسان اور عام فہم لٹریچر غیروں تک پہنچانا وقت کی اہم ضرورت ہے۔

ان خیالات کا اظہار اکابرین ملت نے کیااور ڈاکٹر محمد یوسف اعظم کو مبارک باد پیش کی جنہوں نے اس سلسلہ میں ایک اہم پیشرفت کرتے ہوئے انگریزی میں ایک کتاب ”Legacy of Islam“ مرتب کی ہے جس میں اسلامی تعلیمات اور قرآن پاک کی تمام سورتوں کا خلاصہ غیر مسلموں سے کئے گئے معاہدات اور اس کا پس منظر، احادیث اور اقوال زرین پیش کئے گئے ہیں۔

اذان انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹیڈیز کے ساتویں کانوکیشن میں لیگیسی آف اسلام کی رسم اجراء ممتاز عالم دین مولانا محمدعبدالقوی نے انجام دی۔

اس موقع پر مولانا اعجاز محی الدین وسیم، مولانا ڈاکٹر راشد نسیم ندوی کے علاوہ پرنسپال جناب مسعود احمد اور سید خالد شہباز جنہوں نے کتاب کو Edit کیا ہے موجود تھے۔

کانوکیشن میں 22حفاظ کی دستار بندی کی گئی۔ جن میں 12لڑکوں کو دستار اور 10لڑکیوں کو خواتین کے علیحدہ پروگرام میں خلعت سے نوازا گیا۔

a3w
a3w