تلنگانہ

اسٹیڈی روم میں طالبعلم پھانسی سے لٹکتاہوا پایاگیا

اس واقعہ کے بعد اس لڑکے کے والدین نے اسکول کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اسکول اسٹاف کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے سنگاریڈی میں ایک آٹھویں جماعت کا طالب علم، ٹرائبل ریزیڈشیل اسکول میں اسٹیڈی ہال میں مشتبہ انداز میں پھانسی سے لٹکتا ہوا پایاگیا۔یہ واقعہ ضلع کے جنارم منڈل میں پیش آیا۔اطلاعات کے مطابق اس طالب علم کی شناخت 14سالہ ایم شیلندر کے طورپر کی گئی ہے۔

اس کو اسکول کے واچ مین نے دس بجے شب اسٹیڈی ہال میں پھانسی سے لٹکتا ہوا پایا۔اسکول اسٹاف نے لڑکے کے ارکان خاندان کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔

اس واقعہ کے بعد اس لڑکے کے والدین نے اسکول کے سامنے احتجاج کرتے ہوئے الزام لگایا کہ اسکول اسٹاف کی لاپرواہی کی وجہ سے یہ واقعہ پیش آیا۔پولیس نے اس سلسلہ میں ایک معاملہ درج کرکے جانچ شروع کردی۔