انٹرٹینمنٹ

شاہ رخ خان کی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری

شاہ رخ خان اس وقت جنوبی ہند کے ہدایت کار ایٹلی کی آنے والی فلم جوان میں کام کر رہے ہیں۔ فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا، ٹیزر میں شاہ رخ خان کے ساتھ نینتارا اور دیپیکا پادوکون کی جھلک نظر آ رہی ہے۔

ممبئی: بالی ووڈ کے کنگ خان شاہ رخ خان کی آنے والی فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا ہے۔ شاہ رخ خان اس وقت جنوبی ہند کے ہدایت کار ایٹلی کی آنے والی فلم جوان میں کام کر رہے ہیں۔ فلم جوان کا نیا ٹیزر جاری کر دیا گیا، ٹیزر میں شاہ رخ خان کے ساتھ نینتارا اور دیپیکا پادوکون کی جھلک نظر آ رہی ہے۔

متعلقہ خبریں
ممبئی میں 28دسمبر کو سفارتکاروں کیلئے ”ڈنکی“ کی خصوصی اسکریننگ
شاہ رخ خان نے فلم ڈنکی کا پوسٹر شیئر کرکے دیوالی کی مبارکباد دی
ورون دھون اور جانہوی کپور کی فلم بوال کا ٹریلر ریلیز
مجھے جان سے ماردینے کی دھمکیاں مل رہی ہیں: سمیر وانکھیڈے
جونیئر این ٹی آر کی فلم ’ دیورا‘ کا فرسٹ لک ریلیز

شاہ رخ خان نے اپنے آفیشل سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر جوان کا نیا ٹیزر شیئر کیا ہے۔ اس کے ساتھ انہوں نے کیپشن میں لکھا، بس 30 دن باقی ہیں… یہ بھی گزر جائے گا… ٹک… ٹک…. فلم جوان 07 ستمبر کو ریلیز ہوگی۔ جوان کو ہندی کے ساتھ تمل اور تیلگو میں بھی ریلیز کیا جائے گا۔

a3w
a3w