بھارت

گاندھی جینتی، بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ملک و قوم کا بھرپور خراج عقیدت

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کے روز راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول مالا چڑھائی اور جدوجہد آزادی میں ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔  

نئی دہلی: بابائے قوم مہاتما گاندھی کو ان کے 154 ویں یوم پیدائش کے موقع پر ملک و قوم نے خراج عقیدت پیش کیا۔

متعلقہ خبریں
آندھرا پردیش میں بابائے قوم کو خراج
ہندو راشٹر کا تصور مہاتما گاندھی کے اُصولوں کے خلاف: نتیش کمار
ملک میں بے روزگاری سے بڑا کوئی مسئلہ نہیں: ملیکارجن کھرگے
گوالیار کی شاہی ریاست نے انگریزوں کی حمایت کی تھی:پون کھیڑا
راج گھاٹ پروگرام میں ممتا بنرجی کی شرکت غیریقینی

صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پیر کے روز راج گھاٹ پہنچ کر بابائے قوم مہاتما گاندھی کی سمادھی پر پھول مالا چڑھائی اور جدوجہد آزادی میں ان کی قربانیوں کو یاد کرتے ہوئے انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔  

صدر جمہوریہ مرمو نے کہا کہ گاندھی جی نے نہ صرف عدم تشدد کے لیے جدوجہد کی بلکہ صفائی، خواتین کو بااختیار بنانے، خود انحصاری اور کسانوں کے حقوق کے لیے بھی خلوصیت سے کام کیا۔ انہوں نے کہا کہ "تمام شہریوں کی طرف سے میں گاندھی جی کو 154ویں یوم پیدائش پر عاجزانہ خراج عقیدت پیش کرتی ہوں”۔

صدر جمہوریہ نے کہا کہ کئی بڑے عالمی رہنما گاندھی جی کے افکار سے متاثر ہوئے، جن میں مارٹن لوتھر، نیلسن منڈیلا اور بارک اوباما شامل ہیں۔

صدرجمہوریہ دروپدی مرمو کے علاوہ نائب صدر جگدیپ دھنکھڑ، وزیر اعظم نریندر مودی، لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سمیت متعدد دیگر سیاسی رہنما بھی راج گھاٹ پہنچے اور بابائے قوم مہاتما گاندھی کو خراج عقیدت پیش کیا۔

کانگریس صدر ملیکارجن کھڑگے اور سابق صدر راہول گاندھی نے پیر کے روز بابائے قوم مہاتما گاندھی اور سابق وزیر اعظم لال بہادر شاستری کے یوم پیدائش پر انہيں خراج عقیدت پیش کیا۔

قبل ازیں مسٹر کھڑگے نے بابائے قوم کی سمادھی راج گھاٹ اور مسٹر شاستری کی سمادھی وجے گھاٹ کا دورہ کیا اور انہیں خراج عقیدت پیش کیا۔

بابائے قوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے انہوں نے کہا، ‘مہاتما گاندھی جی صرف ایک شخص نہيں، بلکہ ایک خیال، ایک نظریہ اور ہمارے عظیم ملک کے اخلاقی نشان ہیں۔ سچائی، عدم تشدد، آزادی، مساوات اور بقائے باہمی کے ان کے نظریات ابدی اقدار ہیں۔ ہم بابائے قوم کے یوم پیدائش پر ان کے نظریات کے تئين خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔”

مسٹر راہل گاندھی نے کہا، ‘مہاتما گاندھی نے ہی ہندوستان کو سچائی، عدم تشدد اور ہم آہنگی کا راستہ، ملک کو متحد کرنے کا راستہ دکھایا تھا۔ باپو کو ان کے یوم پیدائش پر لاکھوں سلام”۔