دہلی

نومنتخب نائب صدر کل عہدہ کا حلف لیں گے

شری چندرپورم پوننوسامی رادھا کرشنن (68) جمعہ کے روز نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ ذرائع نے جمعرات کے روزیہ اطلاع دی۔

نئی دہلی: شری چندرپورم پوننوسامی رادھا کرشنن (68) جمعہ کے روز نائب صدر جمہوریہ کے عہدے کا حلف لیں گے۔ ذرائع نے جمعرات کے روزیہ اطلاع دی۔

ذرائع نے بتایا’شری رادھا کرشنن کل حلف لیں گے۔‘ انہوں نے مزید کوئی تفصیل فراہم نہیں کی۔

آئین کے مطابق راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نو منتخب نائب صدر کو عہدے کا حلف دلائیں گی۔