بھارت

آئندہ 5 برس وزیراعظم مودی کی قیادت میں کامیاب رہیں گے: ای راجندر

بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ای راجندر نے کہا ہے کہ آئندہ 5برس وزیراعظم مودی کی قیادت میں کامیاب رہیں گے۔

حیدرآباد: بی جے پی کے رکن پارلیمنٹ ای راجندر نے کہا ہے کہ آئندہ 5برس وزیراعظم مودی کی قیادت میں کامیاب رہیں گے۔

متعلقہ خبریں
دھان کی خریداری میں دھاندلیوں کی سی بی آئی جانچ کروائے گی:بی جے پی
رکن اسمبلی گوشہ محل راجہ سنگھ سے ای راجندر کی ملاقات
3نئے قوانین پر عمل آوری ملتوی کردی جائے: ممتابنرجی
وزیر اعظم مودی کا دورہ کشمیر متوقع
وزیراعظم گیان دھیان کیلئے وویکا نندا راک میموریل میں مصروف (ویڈیو ڈیکھیں)

ای راجندر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ریاست تلنگانہ سے دو وزرا کشن ریڈی اور بنڈی سنجے کی شمولیت پر ان کو مبارکباد بھی پیش کی گئی۔

اس سوال پر کہ انہیں کابینہ میں جگہ نہیں دی گئی ہے، ای راجندر نے کہا کہ ہر کوئی کابینہ میں شمولیت کی توقع کرتا ہے تاہم ہر شخص کو کابینہ میں جگہ نہیں دی جاسکتی۔

ہر ریاست سے الگ مطالبات سامنے آتے ہیں اور تمام مطالبات کی تکمیل ممکن نہیں ہے۔پارٹی اس بات کا فیصلہ کرتی ہے کہ کس کو کیا ذمہ داری دی جائے۔

ای راجندر نے کہاکہ پارٹی ان کے رول کا فیصلہ کرے گی۔واضح رہے کہ اس بات کی اطلاعات ہیں کہ جلد ہی ای راجندر کو کشن ریڈی کی جگہ تلنگانہ بی جے پی کا سربراہ مقررکیاجائے گا۔

a3w
a3w