مشرق وسطیٰ

غزہ کی مسجد پر اسرائیلی حملے میں شہیدوں کی تعداد 21 ہو گئی

وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ اور مسجد پر اسرائیلی حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے۔

غزہ: وسطی غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح میں بے گھر افراد کی پناہ گاہ اور مسجد پر اسرائیلی حملے میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 21 ہو گئی ہے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیلی حملہ میں لبنان میں 20 اور شمالی غزہ میں 17 جاں بحق
حماس کے صدر یحییٰ السنوار کے قریبی ساتھی روحی مشتہی کو تین ماہ قبل ہلاک کردیا گیا،اسرائیل کا ادعا
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
روسی صدر کی مشرق وسطیٰ میں تنازعات کے خاتمے میں مدد کی پیشکش
اقوام متحدہ جنرل اسمبلی میں فلسطین پر اسرائیلی قبضہ کے خلاف قرارداد منظور

خبر رساں ادارے اے ایف پی نے یہ اطلاع امدادی کارکنوں کے حوالے سے دی۔

فلسطینی خبر رساں ایجنسی صفا نے قبل ازیں 13 ہلاکتوں کی اطلاع دی تھی۔

اسرائیلی ڈیفنس فورسز (IDF) نے اتوار کی رات غزہ کی پٹی کے شہر دیر البلح میں ابن رشد اسکول اور شہداء الاقصیٰ مسجد پر حملوں کا دعویٰ کیا ہے۔

اسرائیل کا کہنا ہے کہ یہ فلسطینی تحریک حماس کا کمانڈ سینٹر رہا ہے۔