مشرق وسطیٰ

غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار پارکرگئی

اسرائیل اور حماس کی زائد از 3 ماہ سے جاری جنگ میں غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

رفح(غزہ پٹی): اسرائیل اور حماس کی زائد از 3 ماہ سے جاری جنگ میں غزہ میں جاں بحق فلسطینیوں کی تعداد 25 ہزار سے تجاوز کرگئی۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل میں یرغمالیوں کی رہائی کیلئے 7 لاکھ افراد کا احتجاجی مظاہرہ
عالمی برادری، اسرائیلی جارحیت کے خاتمہ کے لیے ٹھوس اقدامات کرے: رابطہ عالم اسلامی
اسرائیل میں ویسٹ نائل بخار سے مرنے والوں کی تعداد 31 ہو گئی
جنگ بندی مذاکرات میں پیش رفت نہیں ہوپائی: حماس
فلسطینی فوٹو جرنلسٹ نے فرانس کا بڑا انعام ’فریڈم پرائز‘ جیت لیا

غزہ کی وزارت صحت نے اتوار کے دن یہ بات بتائی۔ گزشتہ 24 گھنٹوں میں غزہ کے دواخانوں میں کم از کم 178 نعشیں اور تقریباً 300 زخمی لائے گئے۔

7 اکتوبر کو اسرائیل پر حماس کے اچانک حملہ سے جنگ شروع ہوئی تھی۔

فلسطینی لڑاکوں نے کوئی 1200 اسرائیلی ہلاک کردئیے اور تقریباً 250 کو یرغمال بنالیا۔ اسرائیل نے 3 ہفتے فضائی حملے کئے اور اس کے بعد اس نے زمینی جنگ شروع کی۔ شمالی غزہ میں زمینی لڑائی کے بعد اب جنوبی شہر خان یونس میں جنگ جاری ہے۔