کرناٹک

اپوزیشن پارٹیوں نے ‘انڈیا’ محاذ بنایا

کانگریس صدر ملک ار جن کھڑگے سمیت 26 اپوزیشن پارٹیوں نے 2024 میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل اتحاد کے فریم ورک اور مشترکہ پروگرام سمیت کئی نکات پر تبادلہ خیال کیا۔

بنگلور: کرناٹک کے دار الحکومت بنگلور میں منگل کے روز 26 اپوزیشن پارٹیوں نے ‘یونائیٹڈ وی اسٹینڈ’ کے بینر تلے قومی جمہوری شمولیاتی محاذ (انڈین نیشنل ڈیموکریٹک انکلوسیو الائنس ‘انڈیا’) کی تشکیل کی۔

متعلقہ خبریں
ویراٹ کوہلی کے گڑھ میں روہت شرما کے نام کے نعرے لگ گئے
حضرت شیخ شاہ افضل الدین جنیدی سراج باباامیرکبیرالسادۃ الجنیدیہ الحسینیہ(فی الھند) مقرر
ہبالی فساد کیس واپس لینے کی مدافعت: وزیر داخلہ کرناٹک
کمیشن نے چامراج نگر سیٹ پر دیا دوبارہ پولنگ کا حکم
کرناٹک قانون ساز کونسل میں متنازعہ مندر ٹیکس بل کو شکست

کل رات ہونے والی اہم میٹنگ میں تمام پارٹیوں سے فرنٹ کا نام تجویز کرنے کو کہا گیا تھا اور آج کی میٹنگ کے دوران اس پر بحث ہوئی اور اتفاق رائے سے اپوزیشن اتحادکا نام ‘انڈیا’ اختیار کیا گیا ہے۔

کانگریس صدر ملک ار جن کھڑگے سمیت 26 اپوزیشن پارٹیوں نے 2024 میں ہونے والے عام انتخابات سے قبل اتحاد کے فریم ورک اور مشترکہ پروگرام سمیت کئی نکات پر تبادلہ خیال کیا۔

کانگریس پارلیمانی پارٹی کی سربراہ سونیا گاندھی، کانگریس کے صدر ملک ارجن کھڑگے، سابق صدر راہول گاندھی، این سی پی کے سربراہ شرد پوار، ترنمول کانگریس کی سپریمو اور مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بنرجی، بہار کے وزیر اعلیٰ اور جنتا دل (یو) کے رہنمائے اعلیٰ نتیش کمار، ڈی ایم کے رہنما اور تمل ناڈو کے وزیر اعلی ایم کے اسٹالن،

 آر جے ڈی سربراہ لالو پرساد یادو، شیو سینا (یو بی ٹی) کے سربراہ ادھو ٹھاکرے، جھارکھنڈ مکتی مورچہ کے رہنما اور جھارکھنڈ کے وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین، عام آدمی پارٹی کے رہنما اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال، سماج وادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو اور چند دیگر لیڈروں اس اجلاس میں شرکت کی۔