تلنگانہ

پتھروں کے درمیان پھنسے شخص کو بحفاظت نکال لیا گیا

بچاؤ آپریشن کی نگرانی کرنے والے عہدیدار راجو کو صبر کی تلقین کرتے رہے۔ ایک چھوٹے سے خلاء میں سے بچاؤ کارکن، راجو کو او آر ایس اور پانی سپلائی کررہے تھے۔ راجو کے افراد خاندان بے چین اور اضطراب دکھائی دے رہے تھے۔

حیدرآباد: ضلع کا ماریڈی میں تقریباً 42 گھنٹوں تک پتھروں کے درمیان پھنسے ایک شخص کو آخرکار جمعرات کے روز بچالیا گیا۔ بچاؤ کارکنوں نے طویل آپریشن کے بعد راجو کو بحفاظت باہر نکالیا۔

 پتھروں میں پھنسے شخص کو بحفاظت باہر نکالنے کے بعد اسے ہاسپٹل منتقل کردیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔ بچاؤ کے مقام پر موجود پولیس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کے نمائندوں کو بتایا کہ منگل کے روز راجو، اتفاقاً پھسل پڑا اور بڑے پتھروں کے درمیان پھنس گیا۔

اس دوران راجو کو کوئی گزند نہیں پہنچی۔ ریسکیو کارکنوں نے ان پتھروں کے درمیان ج گہ بنانے کیلئے7کنٹرول دھماکہ کئے تھے یلا ریڈی کے جنگلات میں دوبڑے پتھروں کے درمیان منگل کے روز سے پھنسے  اس شخص کو بحفاظت باہر نکالنے کیلئے محکمہ جنگلات، فائر، پولیس، ریونیو اور صحت کے ملازمین دن رات کام کیا ہے۔

 حکام نے پتھروں کو ہٹانے کیلئے4جے سی بی مشینوں کو تعینات کیا تھا۔ ایک بچاؤ کارکن نے ب تایا کہ رات بھر بچاؤ آپریشن جاری رہا راجو، باہر سے جزوی طور پر دکھائی دے رہا تھا اور مدد کیلئے پکار نے کی آواز میں سنائی دے رہی تھیں۔

بچاؤ آپریشن کی نگرانی کرنے والے عہدیدار راجو کو صبر کی تلقین کرتے رہے۔ ایک چھوٹے سے خلاء میں سے بچاؤ کارکن، راجو کو او آر ایس اور پانی سپلائی کررہے تھے۔ راجو کے افراد خاندان بے چین اور اضطراب دکھائی دے رہے تھے۔

ان افراد نے بتایا کہ منگل سے راجو گھرو اپس نہیں لوٹا اور اس کا موبائل فون بھی بند آرہا تھا۔ افراد خاندان نے اس کی تلاشی شروع کردی اس دوران انہوں نے راجو کو پتھروں کے درمیان پھنسا ہوا پایا پہلے انہوں نے مقامی افراد کی مدد سے راجو کو نکالنے کی کوشش کی مگر ناکام رہے۔

 آخر کار راجو کے افراد خاندان نے اسے بحفاظت نکالنے کیلئے مقامی پولیس حکام سے ربط پیدا کیا آخر کار پولیس اور دیگر محکموں کے حکام کی مساعی کامیاب رہی اور راجو کو بحفاظت باہر نکالا گیا۔