آندھراپردیش

وائی ایس آرکانگریس کے ایم ایل اے وسنتا کرشنا پرساد نے تلگودیشم شمولیت اختیار کی

چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی کی بڑھتی ہوئی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے کرشنا پرساد اور ان کے حامیوں کا تلگودیشم پارٹی میں گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔

حیدرآباد: آندھراپردیش کی حکمران جماعت وائی ایس آرکانگریس کو ایک اہم دھکہ پہنچاتے ہوئے میلاورم کے ایم ایل اے وسنتا کرشنا پرساد نے تلگودیشم پارٹی کے قومی صدر وسابق وزیر اعلیٰ چندرابابو نائیڈو کی موجودگی میں باضابطہ طور پر تلگو دیشم پارٹی میں شمولیت اختیار کی۔

متعلقہ خبریں
آندھرا اور بہار کو خصوصی موقف حاصل ہوگا؟ کانگریس کے سوالات (ویڈیو)
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
عوام کے فیصلہ سے ہماری ذمہ داریاں بڑھ گئیں: نائیڈو
ٹی ڈی پی کے قائدین گھروں پر نظر بند
اے پی میں کس سے اتحاد کیا جائے، کس سے نہیں، بی جے پی مخمصہ میں گرفتار

چندرا بابو نائیڈو نے پارٹی کی بڑھتی ہوئی طاقت کو اجاگر کرتے ہوئے کرشنا پرساد اور ان کے حامیوں کا تلگودیشم پارٹی میں گرمجوشی سے خیرمقدم کیا۔

میڈیا سے بات چیت کے دوران، کرشنا پرساد نے سماجی ترقی کے لیے فلاح و بہبود کی اہمیت پر زور دیا۔ انہوں نے چندرا بابو نائیڈو کی قیادت کی ستائش کرتے ہوئے کہا کہ نائیڈو آندھرا پردیش کو ترقی کی طرف لے جانے، صنعتوں کو راغب کرنے اور نوجوانوں کے لیے روزگار کے مواقع پیدا کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

وائی ایس آرکانگریس حکومت سے عدم اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے، کرشنا پرساد نے وائی ایس آرکانگریس حکومت کی جانب سے میلاورم حلقہ کی ترقی کے لیے فنڈس کی کمی پر اپنی مایوسی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہاکہ کئی درخواستوں کے باوجود حلقے کی ترقی کے لیے ایک روپیہ بھی مختص نہیں کیا گیا۔

a3w
a3w