ایشیاء
ٹرینڈنگ

طیارہ ٹیک آف کے دوران رن وے پر گرگیا، خوفناک حادثہ میں تمام مسافرین ہلاک (بھیانک ویڈیو وائرل)

طیارہ کے ٹیک آف کے دوران رن وے سے ٹکرایا اور گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جس سے طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

کاٹھمنڈو: نیپال کی راجدھانی کاٹھمنڈو کے تریبھون بین الاقوامی ہوائی اڈے پر آج صبح طیارہ رن وے پرپھسل جانے سے پیش آنے والے حادثے میں 18 لوگوں کی موت ہونے کی اطلاع ہے میڈیا رپورٹ کے مطابق شوریہ ایئر لائنز کا یہ 9N-AME طیارہ کاٹھمنڈو سے پوکھرا کے لیے اڑان بھر رہا تھا۔

متعلقہ خبریں
اے پی وزیر کے قافلہ کی گاڑی سے ٹکر ایک شخص ہلاک
غزہ پر اسرائیلی بربریت میں اقوام متحدہ کے 9 ملازمین ہلاک
عمران خان کیخلاف قتل اور دہشت گردی کا مقدمہ درج
تاوان کے لئے 6 سالہ بچہ کو اغوا کر کے ہلاک کردیا گیا

 طیارے میں پائلٹ سمیت 19 افراد سوار تھے جن میں سے زیادہ تر ایئر لائن کا ٹیکنیکل عملہ تھا میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ مقامی وقت کے مطابق رات گیارہ بجے طیارہ ٹیک آف کے لیے رن وے پر آیا، جیسے ہی طیارے نے رفتار پکڑی وہ اچانک ایک طرف جھک گیا اور اس کا بازو زمین سے ٹکرا گیا اور اس کے ساتھ ہی طیارے میں آگ لگ گئی۔

تیز رفتار طیارہ آگ کے شعلوں میں لپٹا ہوا رن وے سے پھسل کر دائیں جانب کھائی میں جا گرا۔ حادثے کے فورا بعد ایئرپورٹ پر موجود فائر انجن نے موقع پر پہنچ کر آگ پر قابو پالیا۔ طیارے کے کپتان منیش شاکیا کو زخمی حالت میں باہر نکال کر علاج کے لیے اسپتال لے جایا گیا۔ ٹی آئی اے کے ترجمان سبھاش جھا نے تصدیق کی کہ جائے حادثہ سے 18 لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔

نیپال کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کے حکام نے ’اے ایف پی‘ کو بتایا کہ پرواز یا تو تکنیکی مقاصد یا دیکھ بھال اور کارکردگی جانچنے کیلئے چلائی جا رہی تھی۔ طیارہ کے ٹیک آف کے دوران رن وے سے ٹکرایا اور گرتے ہی اس میں آگ بھڑک اُٹھی تھی جس سے طیارہ دیکھتے ہی دیکھتے مکمل طور پر جل کر راکھ کا ڈھیر بن گیا۔

امدادی کاموں کے دوران طیارہ سے ایک غیر ملکی سمیت 18 لاشیں نکالی گئیں جب کہ پائلٹ کو شدید زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ تاحال حادثہ کی وجہ کا تعین نہیں ہوسکا تایم مقامی میڈیا نے دعویٰ کیا کہ طیارہ ابھی فضا میں بلند نہیں ہوا تھا بلکہ رن وے پر دوڑتے ہوئے پھسلنے کے باعث حادثہ ہوا اور جہاز میں آگ لگ گئی۔

a3w
a3w