حیدرآباد

جولائی میں اسمبلی اجلاس کی طلبی کا امکان

نئے سیشن کی طلبی کے لئے پچھلے اجلاس کوغیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنا ضروری ہے۔ یہ عمل پیشروبی آرایس حکومت نے اپنی سہولت کے لئے شروع کیاتھا۔دسمبر میں اقتدار سے محرومی سے قبل بی آر ایس نے کئی اجلاسوں کوملتوی نہیں کیا تھا۔

حیدرآباد:ریاستی حکومت رواں مالیاتی سال کے مکمل بجٹ کواسمبلی میں منظورکرانے کے لئے مقننہ کااجلاس طلب کرنے کی تیاری کررہی ہے۔ سکریٹریٹ نے تلنگانہ قانون ساز اسمبلی اورکونسل کے پچھلے سیشن کو غیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنے کے احکام جاری کئے تھے تاکہ مقننہ کے نئے سیشن کوطلب کرنے کی راہ ہموارہوسکے۔

متعلقہ خبریں
اسمبلی میں بی آر ایس ایم ایل ایز نے مجھے اکسایا: ناگیندر
وزیر اے لکشمن کمار کی 41ویں آل انڈیا سنٹرل جُلوسِ واپسی اہلِ حرم میں شرکت کی یقین دہانی
ٹی ڈبلیو اے ٹی کا میجسٹک ہوٹل نامپلی میں اجلاس
جامعہ راحت عالم للبنات عنبرپیٹ میں نزول قرآن کا مقصد اور نماز کی اہمیت و فضیلت کے موضوع پر جلسہ
مولانا ابوالکلام آزاد تقسیم ہند اور دو قومی نظریے کے سخت مخالف تھے

نئے سیشن کی طلبی کے لئے پچھلے اجلاس کوغیر معینہ مدت کے لئے ملتوی کرنا ضروری ہے۔ یہ عمل پیشروبی آرایس حکومت نے اپنی سہولت کے لئے شروع کیاتھا۔دسمبر میں اقتدار سے محرومی سے قبل بی آر ایس نے کئی اجلاسوں کوملتوی نہیں کیا تھا۔

ریاست کی کانگریس حکومت‘جولائی کے تیسرے ہفتہ میں اسمبلی کااجلاس طلب کرنے کا ارادہ رکھتی ہے تاکہ اس سیشن میں مکمل بجٹ منظور کرایا جائے۔ حکومت کو31 جولائی سے قبل بجٹ منظور کرانا ضروری رہے گا ۔

کیونکہ مختلف محکموں کو فنڈس کی اجرائی کیلئے کوئی قانونی رکاوٹ پیش نہ آئے۔ یہاں یہ تذکرہ بیجانہ ہوگا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی نے 2یوم قبل اس بات کا اشارہ دیا تھا کہ مرکزی حکومت کے بجٹ کی منظوری کے اندرون دوتاچاریوم ریاست کا مکمل بجٹ اسمبلی میں پیش کیاجائے گا۔