تلنگانہ

مہاتماگاندھی یونیورسٹی کے ہاسٹل میں چھوٹے سانپ کی موجودگی سے سنسنی (ویڈیو وائرل)

طلبا نے بتایا کہ یہ سانپ نیلگری بوائزہاسٹل روم میں دیکھاگیا۔ان طلبا نے حکام پر برہمی کااظہار کرتے ہوئے کہا کہ کئی مرتبہ انتظامیہ سے اس تعلق سے قبل ازیں بھی شکایت کی گئی تھی تاہم اس پر کوئی توجہ نہیں دی گئی۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے ضلع نلگنڈہ میں واقع مہاتماگاندھی یونیورسٹی کے ہاسٹل کے روم میں چھوٹے سانپ کی موجودگی سے سنسنی پھیل گئی۔اس سانپ کو دیکھ کر طلبا پریشان ہوگئے جنہوں نے اس کی ویڈیو اپنے سل فونس میں قید کرلی جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشیل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمس پر تیزی کے ساتھ وائرل ہوگئی۔

متعلقہ خبریں
کوٹا میں ایک اور کوچنگ طالبہ کی خودکشی
کھمم میں ایم ایل سی گریجویٹ انتخاب، پرامن رائے دہی
تلنگانہ میں کل ایم ایل سی کا ضمنی الیکشن، پرامن رائے دہی کو یقینی بنانے وسیع تر انتظامات

a3w
a3w