حیدرآباد

صدرجمہوریہ نے دستکاری کیلئے مشہور تلنگانہ کے پوچم پلی کا دورہ کیا

صدرجمہوریہ نے کہاکہ اس فن کو نئی نسل تک پہنچانے کیلئے بنکروں کی مساعی قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ ان بنکروں کی جانب سے دی گئی تجاویز پر وہ غورکریں گی اور پوچم پلی کی ترقی کیلئے بہتر مساعی کریں گی۔

حیدرآباد: صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے تلنگانہ کے یادادری بھونگیر ضلع میں پوچم پلی کا دورہ کیاجو دستکاری کیلئے مشہور ہے۔پوچم پلی کو انوکھے طرز جس کو اکیاٹ کہا جاتا ہے میں ساڑیوں کی بنکری کی وجہ سے ”سلک سٹی آف انڈیا“کہا جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں
صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کی شہر آمد
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
حیدرآباد: معہد برکات العلوم میں طرحی منقبتی مشاعرہ اور حضرت ابو البرکاتؒ کے ارشادات کا آڈیو ٹیپ جاری
کانگریس ورکرس، کاسٹ سروے کے خلاف سازشوں کو ناکام بنائیں: صدر ٹی پی سی سی
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری

صدرجمہوریہ جو سرمائی تعطیلات گذارنے کیلئے ان دونوں حیدرآبادکے دورہ پر ہیں کے آج پوچم پلی کے دورہ کے موقع پر مقامی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ عوام نے شاندارا ستقبال کیا۔مرمو نے وہاں لگائے گئے اسٹالس کا تفصیلی معائنہ کیا۔

بعد ازاں انہوں نے بنکروں کے مسائل سے واقفیت حاصل کی۔ اس موقع پر صدرجمہوریہ نے کہا کہ ہینڈلوم ملبوسات کی تیاری میں جی آئی ٹیگ لگانے پر انہیں مسرت ہورہی ہے۔انہوں نے کہا کہ بنکری ایک علحدہ فن ہے۔فیشن ڈیزائننگ کے شعبہ میں پوچم پلی کے بنکروں کا کام قابل ستائش ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس فن کو نئی نسل تک پہنچانے کیلئے بنکروں کی مساعی قابل ستائش ہے۔انہوں نے کہا کہ ان بنکروں کی جانب سے دی گئی تجاویز پر وہ غورکریں گی اور پوچم پلی کی ترقی کیلئے بہتر مساعی کریں گی۔

انہوں نے کہاکہ وہ پوچم پلی کے بنکروں کی طرز زندگی کو قریب سے دیکھ پائی ہیں۔انہوں نے ہینڈلوم شعبہ کی ترقی کے لئے اقدامات کی بھی یقین دہانی کروائی۔ ریاستی وزراء ٹی ناگیشور راؤ، سیتاکا اور مقامی لیڈروں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔