شمالی بھارت

بی جے پی یوا مورچہ لیڈر کی مشتبہ حالت میں موت

بتایا گیا ہے کہ رات بیوی سے جھگڑاہونے کے بعد بیوی گھر کو تالا لگا کر قریب ہی اپنے مائیکے چلی گئی تھی۔ آج صبح تقریباً سوا چھ بجے وہ اپنے جیٹھ کو لے کر واپس اپنے گھر پہنچی جہاں شوہر کی لاش ملی۔

میرٹھ: اتر پردیش میں میرٹھ کے کنکرکھیڑا علاقے میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) یووا مورچہ کے میڈیا انچارج نشانک گرگ کی جمعہ کی دیر رات مشتبہ حالات میں موت ہوگئی، سینے میں گولی لگی ان کی لاش آج صبح ان کے گھر سے برآمد ہوئی۔

متعلقہ خبریں
پاکستان مقبوضہ کشمیر ہمارا ہے اور ہم اسے لے کر رہیں گے، یہ ہمارا عزم ہے : شاہ
رام بھی چیف منسٹر ریونت ریڈی کی کرسی نہیں بچا سکیں گے، ڈی اروند کا سنسنی خیز تبصرہ
ملگ میں پرچم کا پول برقی تاروں سے ٹکراگیا، 2ہلاک
آسٹریلیا میں تلنگانہ کا ایک شخص مشتبہ حالت میں مردہ پایا گیا
بی جے پی امیدوار ویشویشور ریڈی خاندان کے اثاثے 4,568 کروڑ

بتایا گیا ہے کہ رات بیوی سے جھگڑاہونے کے بعد بیوی گھر کو تالا لگا کر قریب ہی اپنے مائیکے چلی گئی تھی۔ آج صبح تقریباً سوا چھ بجے وہ اپنے جیٹھ کو لے کر واپس اپنے گھر پہنچی جہاں شوہر کی لاش ملی۔

پولیس نے یہاں بتایا کہ کنکرکھیڑا کے گووند پوری کے رہنے والے نشانک گرگ اپنی اہلیہ سونیا اور دو بچوں 8 سالہ بیٹے ودھان اور 5 سالہ بیٹی کوادھ کے ساتھ رہتے تھے۔ نشانک نے تقریباً 9 سال قبل قریب ہی میں رہنے والی سونیا سے محبت کی شادی کی تھی۔ ہمسایوں کا کہنا ہے کہ میاں بیوی میں اکثر جھگڑا ہوتارہتا تھا۔

بیوی سونیا نے پولیس کو دیے گئے اپنے بیان میں بتایا کہ جمعہ کی رات تقریباً ایک بجے نشانک نشے میں تھے اور دونوں کے درمیان جھگڑا اورمارپیٹ ہوئی، جس کے بعد تقریباً سوا دوبجے سونیا گھر میں تالا لگاکر اسکوٹی سے اپنے مائیکے چلی گئی۔

ہفتہ علی الصبح سونیا اپنے جیٹھ گورو گوئل کے گھر پہنچی اور اسے کل رات اپنے شوہر کے ساتھ لڑائی کے بارے میں بتایا اور ساتھ چلنے کو کہا۔ جب دونوں وہاں پہنچے تو نشانک کی لاش گھر کے اندر پڑی تھی جس کے سینے میں گولی لگی تھی۔

اس وقت توبیوی سونیا نے نہیں بتایا لیکن بعد میں پولیس کی سختی کے بعد اس نے ایک الماری سے 315 بورکا طمنچہ اور شوہر کا موبائل نکال کر دے دیا۔ ان کا کہناتھا کہ خوف کی وجہ سے شروع میں یہ سب نہیں بتایاتھا۔ لیکن وہ اپنے شوہر کی مشتبہ موت سے متعلق انجان ہی بنی رہی۔

پولیس ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ابھیشیک پٹیل نے بتایا کہ ہفتہ کی صبح اطلاع ملنے پر پہنچی پولیس نے موقع سے برآمد طمنچے اور متوفی کے موبائیل کو قبضے میں لے لیا اور معاملے کی تحقیقات شروع کر دی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ فرانزک ٹیم کو بھی بلایا گیا تھا اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھیج دیا گیا ہے۔

a3w
a3w