یوروپ

متحدہ عرب امارات کے صدر سرکاری دورہ پر ترکیہ پہنچے

الشیخ محمد بن زاید آل نہیان کا ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے علاوہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور متعدد وزراء اور اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

ریاض: متحدہ عرب امارات کے صدر الشیخ محمد بن زید آل نہیان کل ہفتے کے روز ترکیہ کے ایک ورکنگ دورے پر استنبول پہنچے ہیں۔ اپنے اس دورے کے دوران وہ برادر ملک ترکیہ کے ساتھ اسٹریٹجک تعلقات کو مضبوط بنانے اور جامع اقتصادی شراکت داری کو آگے بڑھانے پر بات کریں گے۔

متعلقہ خبریں
اسرائیل کے وزیر معیشت کا کل سے دورہ ہند
صدر جمہوریہ کا آج دورہ، نلسار کے کانوکیشن میں شرکت متوقع
اسرائیل بین الاقوامی عدالت کو بے اعتبار کرنے کی کوشش میں:ترکیہ
رئیل اسٹیٹ ونچرکی آڑ میں چلکور کی قطب شاہی مسجد کو شہید کردیاگیا: حافظ پیر شبیر احمد
جمعہ کی نماز اسلام کی اجتماعیت کا عظیم الشان اظہار ہے: مولانا حافظ پیر شبیر احمد

امارات کی سرکاری پریس ایجنسی ’وام‘نے بتایا کہ الشیخ محمد بن زاید آل نہیان کا ہوائی اڈے پر پہنچنے پر ترک صدر رجب طیب ایردوآن کے علاوہ ترک وزیر خارجہ ہاکان فیدان اور متعدد وزراء اور اعلیٰ حکام نے استقبال کیا۔

العربیہ کی رپورٹ کے مطابق ترکیہ کے دورے کے دوران الشیخ محمد بن زائد آل نھیان کے ہمراہ ایک اعلیٰ اختیاراتی وفد بھی شامل ہے جس میں ’یو اے ای‘کے نائب صدر الشیخ منصور بن زاید آل نہیان، نائب وزیر اعظم اور شاہی دربار کے وزیر الشیخ نہیان بن زاید آل نہیان اور زید بن سلطان آل نہیان چیریٹیبل اینڈ ہیومینٹیرین فاؤنڈیشن کے بورڈ آف ٹرسٹیز کے چیئرمین الشیخ حمدان بن محمد بن زید آل نہیان بھی اس دورے میں ان کے ہمراہ ہیں۔

ترکیہ کے اس خصوصی دورے میں متحدہ عرب امارات کے شاہی دیوان کے خصوصی امور کے مشیر الشیخ محمد بن حمد بن طحنون آل نہیان کے علاوہ ملک کے صدر کے مشیر الشیخ سلطان بن حمدان بن محمد آل نھیان، سپریم نیشنل سکیورٹی کونسل کے سیکرٹری جنرل علی الشامسی وزیر صنعت وٹیکنالوجی ڈاکٹر سلطان بن احمد الجابر بھی موجود ہیں۔

یہ بات قابل ذکر ہے کہ دونوں ممالک نے گذشتہ مارچ میں جامع اقتصادی شراکت داری کے معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس سے 5 سال کے اندر غیر تیل کے درمیان تجارت کو 40 ارب ڈالر سالانہ تک بڑھانے اور 2031ء تک ملازمت کے 25,000 نئے مواقع پیدا کرنے کی توقع ہے۔ یہ دورہ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینے کی کوششوں کے حوالے سے اہمیت کا حامل ہے۔

امارات کے صدر نے ترکیہ کا دورہ ایک ایسے وقت میں کیا ہے جب حال ہی میں ترکیہ میں ہونے والےپارلیمانی انتخابات میں صدررجب طیب ایردوآن ملک میں تیسری مرتبہ صدر منتخب ہوئے ہیں۔

a3w
a3w