حیدرآباد
حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمت 120روپئے فی کلوہوگئی
حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ اپریل میں ایک کلو روپے 10 میں ملنے والے ٹماٹر کی قیمت ریاستی دارالحکومت میں 120روپئے فی کلو ہوگئی ہے۔
حیدرآباد: حیدرآباد میں ٹماٹر کی قیمتیں آسمان کو چھو رہی ہیں۔ اپریل میں ایک کلو روپے 10 میں ملنے والے ٹماٹر کی قیمت ریاستی دارالحکومت میں 120روپئے فی کلو ہوگئی ہے۔
شہر کو مستقل بنیادوں پر 5,000 تا 6,000 کوئنٹل ٹماٹر کی ضرورت ہے جس میں سے 65 فیصد تلنگانہ میں اگائی جانے والی فصل جنوری میں مارکٹ پہنچتی ہے۔
شہر میں ٹماٹر کی فصل اننت پورم، مدنا پلی، مہاراشٹر کے شولاپور، لاتور کرناٹک کے سرینواس پورم لائی جاتی ہے۔
محکمہ زراعت کے حکام کا کہنا ہے کہ آئندہ 20 دن تک ایسی ہی صورتحال رہے گی جس کے بعد 50روپئے فی کلو ٹماٹر کی دستیابی کے امکانات ہیں۔
محکمہ باغبانی نے فصل کی پیداوار کی تمام تفصیلات کا مطالعہ کرنے اور آئندہ سال ایسے ہی حالات کو پیش آنے سے روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔