حیدرآباد

ملازمتوں کیلئے درمیانی افراد کے جھانسہ میں نہ آنے امیدواروں کو مشورہ

کمیشن نے واضح کیا کہ ملازمتوں پر تقررات کا عمل مکمل شفافیت اور قواعد کے مطابق کیا جائے گا۔ کمیشن کی سکریٹری انیتا رام چندرن نے کہا کہ امیدواروں کو پہلے او ٹی آر کا اندراج کرنا چاہئے اور درخواست داخل کرنی چاہئے۔

حیدرآباد: تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن نے ملازمت کے خواہشمند امیدواروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ درمیانی افراد کے جھانسہ میں نہ آئیں جو ملازمتوں کی فراہمی کے نام سے ان سے رقومات وصول کررہے ہیں۔

متعلقہ خبریں
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ
بی آر ایس قائد ملا ریڈی کی کانگریس میں شمولیت کا امکان
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
شعبہ لائف سائنسس کیلئے50 ہزار گریجویٹس کو ہنر مند بنانے کا ہدف: سریدھر بابو

کمیشن نے واضح کیا کہ ملازمتوں پر تقررات کا عمل مکمل شفافیت اور قواعد کے مطابق کیا جائے گا۔ کمیشن کی سکریٹری انیتا رام چندرن نے کہا کہ امیدواروں کو پہلے او ٹی آر کا اندراج کرنا چاہئے اور درخواست داخل کرنی چاہئے۔

انہوں نے کہاکہ امیدواروں کا انتخاب تحریری امتحان میں میرٹ کی بنیاد پر ہوگا۔ انہوں نے دوٹوک انداز میں کہا کہ اگرامیدوار درمیانی افراد یا پھر دلالوں کا سہارا لیں گے تو سوائے رقم سے محرومی کے کوئی فائدہ نہیں ہوگا۔

 انیتا رام چندرن نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ منتخب افراد کی تفصیلات براہ راست متعلقہ محکموں کو بھیجی جائیں گی۔ کمیشن کے علم میں آیا ہے کہ بعض افراد جعلی دستاویزات، ویب سائٹس، ای میلز اور ایس ایم ایس کے ذریعہ دھوکہ دے رہے ہیں۔

 انہوں نے خبردار کیا کہ ایسے لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے درکار تفصیلی معلومات کے لیے کمیشن کی ویب سائٹ ملاحظہ کرنے کی خواہش کی۔

ملازمتوں کیلئے درمیانی افراد کے جھانسہ میں نہ آنے امیدواروں کو تلنگانہ پبلک سرویس کمیشن کا مشورہ