وزیراعظم کچھ نہیں کہیں گے:اسداویسی
اویسی نے وزیراعظم نریندرمودی پر الزام عائد کیاہے کہ انہوں نے ایک ایسے وقت خاموشی اختیارکررکھی ہے جب ان کی پارٹی بی جے پی کے قائدین”کھلم کھلانفرت انگیز تقاریر کررہے ہیں“۔

نئی دہلی: آل انڈیامجلس اتحادالمسلمین کے صدر اسدالدین اویسی نے وزیراعظم نریندرمودی پر الزام عائد کیاہے کہ انہوں نے ایک ایسے وقت خاموشی اختیارکررکھی ہے جب ان کی پارٹی بی جے پی کے قائدین”کھلم کھلانفرت انگیز تقاریر کررہے ہیں“۔
حیدرآبادکے رکن پارلیمنٹ نے بی جے پی ایم پی پرویش صاحب سنگھ ورماکی گذشتہ روز دہلی میں کی گئی تقریرپرردعمل ظاہرکرتے ہوئے یہ بات کہی۔ جس میں ورمانے ایک فرقہ کامکمل بائیکاٹ کرنے کی اپیل کی۔
اویسی نے این ڈی ٹی وی کوبتایاکہ پارلیمنٹ میں گشت کررہی ان افواہوں کے مطابق بی جے پی رکن پارلیمنٹ صاحب سنگھ ورما وزیراعظم کے بے حد قریب ہیں اوریہی وجہ ہے کہ انہیں یہ تمام باتیں کہنے کی ہمت حاصل ہوئی ہے۔
انہیں وزیراعظم کا آشیرواد اوراعتمادحاصل ہے۔ انہوں نے کہاکہ نریندرمودی صرف اپنے رائے دہندوں یانفرت انگیز ہندوتوا آئیڈیالوجی پر عمل کرنے والوں کے وزیراعظم نہیں ہیں لیکن بدبختانہ طورپر وزیراعظم کچھ نہیں کہیں گے۔ دوسرے لوگ اس بارے میں کہیں گے لیکن اس کاکوئی اثر نہیں پڑے گا۔