حیدرآباد: تلنگانہ فشریز کارپوریشن کے صدرایم سائی کمار نے واضح کیا ہے کہ ریاست بھر میں تمام تالابوں میں مچھلیوں کو چھوڑنے کا کام کیا جارہا ہے۔
انہوں نے حیدرآباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ نو راتری سے مچھلیوں کی تقسیم کا عمل شروع کیاگیا ہے۔ ہر تالاب میں موسمی حالات کے مطابق معیاری مچھلیوں کو چھوڑنے کا کام کیاجارہا ہے۔
انہوں نے نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پچھلی بی آرایس دور حکومت میں جھینگوں کی تقسیم میں ہوئی بے قاعدگیوں کے سلسلہ میں ویجلنس انکوائری چل رہی ہے۔
انہوں نے الزام لگایا کہ سابق وزیرہریش راو دھوکہ باز ہیں۔انہوں نے پوچھا کہ گذشتہ دس برسوں کے دوران کتنی مچھلیاں تالابوں میں چھوڑی گئی ہیں، ان کی تفصیلات ہریش راو کیوں نہیں بتارہے ہیں؟
سابق وزرا سرینواس یادو اور ہریش راؤ نے فشریز ڈپارٹمنٹ میں کروڑوں کا غبن کیا۔انہوں نے کہاکہ اس بار حکومت ہر تالاب کے موسمی حالات کے مطابق خاص قسم کی معیاری مچھلیوں کو چھوڑنے کا کام کررہی ہے۔