ایشیاء

پاکستان میں انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کے لئے بند

ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کیلئے ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔

اسلام آباد: ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش سے متعلق پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس غیر معینہ مدت کے لئے بند ہے۔

متعلقہ خبریں
پاکستان کی انگلینڈ کے خلاف 19 برس بعد تاریخی جیت
پاکستان نے 3 سال بعد ٹسٹ سیریز جیت لی
پاکستانی مقبوضہ کشمیر کو جموں وکشمیر سے جوڑنے کے لئے کام ہو رہا ہے:اشوک کول
چمپئنز ٹرافی۔2025: پاکستان کرکٹ بورڈ کی ہندوستانی بورڈ کو خصوصی تجویز
پاکستان کے کرم میں جھڑپوں میں 15افراد ہلاک

تفصیلات کے مطابق پی ٹی اے نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ ملک میں انٹرنیٹ سروس کی بندش غیر معینہ مدت کیلئے ہے۔ پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ سروس محکمہ داخلہ کی درخواست پر بند کی گئی ہے۔

گزشتہ روز چیئرمین پاکستان تحریک انصاف کی گرفتاری کے بعد پاکستان کے مختلف شہروں میں انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی تھی۔

اسلام آباد، لاہور، راولپنڈی اور کراچی سمیت متعدد شہروں انٹرنیٹ کی بندش سے یوٹیوب، فیس بک، ٹوئٹر اور انسٹا گرام میں خلل واقع ہوا ہے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی گرفتاری پر ملک کے متعدد شہروں میں کارکنان اور عوام سراپا احتجاج ہیں اور کئی مقامات پر پرتشدد واقعات بھی رپورٹ ہوئے ہیں۔

ان واقعات کی ویڈیوز اور تصاویر سوشل میڈیا پر اپ لوڈ کی جارہی ہیں جس کے باعث عوام میں مزید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔

حکومتی ذرائع نے پاکستان میں انٹرنیٹ سروس کی بندش کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ سوشل میڈیا پر پروپیگنڈے کو روکنے کے لئے انٹرنیٹ سروسز کو بند کیا گیا۔