جرائم و حادثات

تلنگانہ: سابق ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کے ڈرائیور کی خودکشی

شیوا رامولو نے اتوار کی رات ہی اس وقت پھانسی لے کر خودکشی کرلی جب اس کی بیوی گھر پر نہیں تھی۔ پیر کی صبح اس کے بچوں نے اپنے والد کو چھت سے لٹکتے ہوئے دیکھا۔

میدک: میدک کی سابق ایم ایل اے اور تلنگانہ اسمبلی کی سابق ڈپٹی اسپیکر پدما دیویندر ریڈی کے ڈرائیور شیوا رامولو نے خودکشی کرلی۔

متعلقہ خبریں
لون ایپ کے ایجنٹس کی ہراسانی، ایک شخص نے خودکشی کرلی
تلنگانہ:ایم ایل سی کی نشست کے ضمنی انتخاب کی مہم کااختتام
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

42 سالہ رامولو نے میدک ٹاؤن کے پلی کوٹل میں واقع ڈبل بیڈ روم ہاؤس کالونی کی اپنی رہائش گاہ میں پھانسی لگا کر خودکشی کرلی۔

اطلاعات کے مطابق اتوار کی شام کو شیوا رامولو کا اپنی بیوی سے کسی خاندانی مسئلہ پر جھگڑا ہوا تھا۔ شیوا رامولو نے اتوار کی رات ہی اس وقت پھانسی لے کر خودکشی کرلی جب اس کی بیوی گھر پر نہیں تھی۔ پیر کی صبح اس کے بچوں نے اپنے والد کو چھت سے لٹکتے ہوئے دیکھا۔

ایک مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے سرکاری اسپتال میدک منتقل کردیا گیا۔

a3w
a3w