حیدرآباد

حق رائے دہی کا استعمال مذہب، ذات اور لالچ سے بالاتر ہوکر رضاکارانہ طور پر کیا جانا چاہیے:وکاس راج

وکاس راج نے کہاکہ تلنگانہ میں 30نومبر کو چھٹی کا دن نہیں ووٹنگ کا دن ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ حق رائے دہی کا استعمال مذہب، ذات پات اور علاقہ کے لالچ سے بالاتر ہوکر رضاکارانہ طور پر کیا جانا چاہیے۔

حیدرآباد: تلنگانہ کے چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج نے کہا ہے کہ تمام کو ووٹ کے حق کا استعمال کرنا چاہے۔تلنگانہ میں 30نومبر کو چھٹی کا دن نہیں ووٹنگ کا دن ہے۔انہوں نے زوردیتے ہوئے کہا کہ حق رائے دہی کا استعمال مذہب، ذات پات اور علاقہ کے لالچ سے بالاتر ہوکر رضاکارانہ طور پر کیا جانا چاہیے۔

متعلقہ خبریں
انتخابی ڈیوٹی پر 2.5 لاکھ اسٹاف کی تعیناتی:وکاس راج
گچی باؤلی میں حائیڈرا کا بڑا ایکشن، غیرقانونی تعمیرات کا صفایا، ہائی کورٹ کے احکامات پر فوری کارروائی
الیکشن کمیشن آف انڈیا کی ٹیم کا آئندہ ماہ دورہ تلنگانہ
کوہ مولا علی: کویتا کا عقیدت بھرا دورہ، خادمین کے مسائل اور ترقیاتی کاموں کی سست روی پر اظہار برہمی
فراست علی باقری نے ڈاکٹر راجندر پرساد کی 141ویں یومِ پیدائش پر انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا

 ووٹ کے حق کے بارے میں بیداری پیدا کرنے کے لیے حیدرآباد کے گچی باولی علاقہ میں ”آو ووٹ دیں“پروگرام منعقد کیاگیا جس میں چیف الکٹورل آفیسر وکاس راج، ڈی جی پی انجنی کمار، سابق ڈی جی پی مہیندر ریڈی، ‘”لیٹس ووٹ“تنظیم کے بانی جے اے چودھری اور کئی دوسرے افرادنے حصہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ڈی جی پی انجنی کمار نے تمام سے خواہش کی کہ وہ 30نومبر کو رائے دہی کے دن اپنی ریاست،ملک کیلئے محبت کا اظہار کریں اورووٹ کا استعمال کریں۔