حیدرآباد

حیدرآباد کے گوشہ محل میں سڑک زمین میں دھنس گئی

شہرحیدرآباد کے گوشہ محل، چاکناواڑی علاقہ میں نالہ پر ڈالی گئی سڑک اچانک زمین میں دھنس گئی۔

حیدرآباد: شہرحیدرآباد کے گوشہ محل، چاکناواڑی علاقہ میں نالہ پر ڈالی گئی سڑک اچانک زمین میں دھنس گئی۔

متعلقہ خبریں
عثمانیہ ہاسپٹل کی جدید عمارت گوشہ محل کی 32ایکڑ اراضی پر تعمیر کرنے کا حکم
ہائٹیکس نے ہائیدرآباد کڈز فیئر 2025 کے 18ویں ایڈیشن کا اعلان کر دیا
زندہ دلان کے مزاحیہ مشاعروں کی  دنیا  بھر میں منفرد شناخت،پروفیسرایس ا ے شکور، نواب قادر عالم خان کی شرکت
علم و ادب کی خدمات کا اعتراف زندہ قوموں کی پہچان: جشنِ ڈاکٹر محسن جلگانوی
حضور اکرمؐ سے حضرت صدیق اکبرؓ  کی بے پناہ محبت ، تقوی و پرہیزگاری مثالی – نوجوانوں کو نمازوں کی پابندی کی تلقین :مفتی ضیاء الدین نقشبندی

منگل کی شب پیش آئے اس واقعہ سے مقامی افراد میں خوف پھیل گیاتاہم اس واقعہ میں کسی کے زخمی ہونے کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے کیونکہ رات میں ٹریفک کی آمدورفت نہیں تھی جس کی وجہ سے بڑاواقعہ ٹل گیا۔

یہ نالہ پلائی ووڈ کی دکانات کے سامنے سے گذرتا ہے۔مقامی افراداورپولیس وہاں پہنچ گئی۔مقامی افرادنے کہاکہ یہ نالہ کافی قدیم ہے جس کے سبب اس پر ڈالی گئی سڑک زمین دوزہوگئی۔

کل پیش آئے اس واقعہ کے مقام سے تقریبا 200میٹر کی دوری پر اسی طرح نالہ کی سڑک، قبل ازیں بھی زمین دوزہوگئی تھی۔اطلاعات کے مطابق گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن، اس واقعہ کی وجہ معلوم کرنے کی کوشش کررہا ہے۔