سائبر جرائم کے بڑھتے خطرات، چوکس رہنے کی ضرورت :پولیس
انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شخص کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی ہو تو فوراً سائبر کرائم سیل کو اطلاع دیں تاکہ مجرموں کے بینک اکاؤنٹس کو فوری طور پر منجمد کیا جا سکے اور جانچ کے بعد ملزمین تک پہنچا جا سکے۔
حیدرآباد: حیدرآباد کے کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے انسپکٹر بھاسکر ریڈی نے کہا ہے کہ سائبر جرائم کے بڑھتے خطرات کے پیشِ نظر ہر شہری کو محتاط اور چوکس رہنے کی ضرورت ہے خصوصاً طلبہء اور نوجوان طبقہ کو اس سلسلہ میں خاص احتیاط کرنی چاہیے۔
یہ بات انہوں نے چرلا پلی ڈویژن کے چکری پورم ویلفیئر ایسوسی ایشن اور کشائی گوڑہ پولیس اسٹیشن کے اشتراک سے منعقدہ سائبر جرائم سے متعلق شعور بیداری پروگرام کے دوران کہی۔
انہوں نے کہا کہ اگر کسی بھی شخص کے ساتھ آن لائن دھوکہ دہی ہو تو فوراً سائبر کرائم سیل کو اطلاع دیں تاکہ مجرموں کے بینک اکاؤنٹس کو فوری طور پر منجمد کیا جا سکے اور جانچ کے بعد ملزمین تک پہنچا جا سکے۔
انسپکٹر بھاسکر ریڈی نے مزید کہا کہ جرائم پر قابو پانے اور ایک پُرامن سماج کے قیام کے لیے ضروری ہے کہ کالونیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے جائیں اور مقامی افراد پولیس سے تعاون کریں۔