جنوبی بھارت

تملناڈو سی بی ۔سی آئی ڈی نے کروڑوں روپے کے اریڈیم کوپر گھپلہ کا پردہ فاش کیا، چھ گرفتار

منگل کو یہاں سی بی۔سی آئی ڈی کی ایک ریلیز میں کہا گیا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے پانچ کا تعلق تمل ناڈو سے جبکہ ایک کا تعلق تلنگانہ سے ہے ۔ان کے قبضہ سے کافی مجرمانہ مواد ضبط کیا گیا ہے۔

چنئی: ایک اہم پیش رفت میں تمل ناڈو کرائم برانچ- سی آئی ڈی ونگ نے آر بی آئی عہدیداروں کی شکل اختیار کرکے مجرموں کے ذریعے کئے جانے والے کروڑوں روپے کے اریڈیم کوپر گھپلہ کا پردہ فاش کیا ہے۔

حکام نے اس سلسلے میں چھ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

منگل کو یہاں سی بی۔سی آئی ڈی کی ایک ریلیز میں کہا گیا کہ گرفتار ہونے والوں میں سے پانچ کا تعلق تمل ناڈو سے جبکہ ایک کا تعلق تلنگانہ سے ہے ۔ان کے قبضہ سے کافی مجرمانہ مواد ضبط کیا گیا ہے۔

یہ تمل ناڈو اور پڑوسی ریاستوں کے کچھ گروہوں کے ذریعہ غیر مجاز ڈپازٹ جمع کرکے عوام کو دھوکہ دینے کا معاملہ ہے اور دعویٰ کیا گیا تھا کہ مرکزی حکومت سے اریڈیم کوپر کی فروخت کے لئے آر بی آئی کے ذریعہ کئی ہزار کروڑ روپے موصول ہوئے ہیں۔

انہوں نے ان سے یہ بھی کہا کہ سروس فیس آر بی آئی کو ادا کرنی ہوگی اور مذکورہ رقم جاری کرنے کے لیے آر بی آئی کے اعلیٰ عہدیداروں کو کمیشن ادا کرنا ہوگا۔

یہ دھوکہ باز آر بی آئی کے جعلی بانڈز دکھا کر متاثرین کو کروڑوں میں واپسی کی یقین دہانی کراتے تھے۔

متعلقہ خبریں
متلاشیان روزگار کو دھوکہ سے کمبوڈیا روانہ کرنے پر یو پی کے ایک شخص کی گرفتاری
ٹاملناڈو ٹرین حادثہ، مرکز پر راہول گاندھی کی تنقید
دھوکہ دہی میں ملوث دو افراد گرفتار، ورک فرم ہوم کے نام پر دھوکہ دیا گیا
رام مندر کے موضوع پر پیامات، عوام چوکس رہیں: سائبر سیکوریٹی
پٹاخے کی فیکٹری میں دھماکہ سے 11 مزدوروں کی موت، پانچ زخمی