یوروپ

بیٹے کو ڈوبنے سے بچانے والا سعودی ڈاکٹر خود بھی چل بسا

دونوں باپ بیٹے کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ میں چیخ و پکار مچ گئی، چند گھنٹے بعد باپ کی لاش تو مل گئی لیکن بچے کا لاش کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

ویلنگٹن: سوئٹزر لینڈ میں ایک آبشار پر پکنک کے دوران ایک باپ نے اپنے دوسالہ بیٹے کو پانی میں ڈوبنے سے بچاتے ہوئے اپنی جان کی بازی ہار دی۔ دونوں باپ بیٹے کی موت کے بعد ان کے اہل خانہ میں چیخ و پکار مچ گئی، چند گھنٹے بعد باپ کی لاش تو مل گئی لیکن بچے کا لاش کو تلاش کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں
”بھارت میراپریوار۔ میری زندگی کھلی کتاب“:مودی
لکھنؤ میں خاتون اور بیٹے پر دو افراد نے ایسڈ ڈال دیا
شاہین آفریدی اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ کراچی پہنچ گئے
بیٹے کا قتل : باپ کو عمر قید کی سزا
وسیم اکرم کا بیٹا مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر بن گیا

غیر ملکی میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ یہ اندوہناک واقعہ کچھ روز قبل سوئٹزر لینڈ کے پہاڑی علاقے میں واقع برینز جھیل کے آبشار پر پیش آیا تھا۔دو سالہ عبدالعزیز پاؤں پھسلنے سے جھیل میں گر گیا تھا، اس پر والد ڈاکٹر عبداللہ نے پانی میں کود کر بیٹے کی جان بچانے کی کوشش کی مگر وہ بھی موت کا شکار ہوگیا۔

سعودی ڈاکٹر عبد اللہ العنزی کے بھائی عامر العنزی نے میڈیا کو بتایا کہ سوئٹزر لینڈ میں سعودی سفیر ڈاکٹر عادل مرداد نے ان سے فون پر رابطہ کیا ہے۔العنزی کے مطابق دو روز بعد جھیل کے کنارے اس کے بھائی کی لاش مل گئی، میت کو سعودی عرب منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ہفتے کے روز ریاض میں ڈاکٹر عبد اللہ کی نماز جنازہ اور تدفین ہوئی۔

a3w
a3w