کھیل

وسیم اکرم کا بیٹا مکسڈ مارشل آرٹس فائٹر بن گیا

وسیم اکرم نے کہاکہ وہ فائٹر بننا چاہتا ہے تو ضرور بنے۔ سابق کپتان نے مزید کہاکہ ضروری نہیں کہ کرکٹر کا بیٹا کرکٹر بنے۔ میں نے اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ ان پر چھوڑ دیاہے۔

لاہور: پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور عظیم آل راؤنڈر وسیم اکرم کے صاحبزادے تیمور اکرم مکسڈ مارشل آرٹس (ایم ایم اے) فائٹر بن گئے۔ وسیم اکرم نے دبئی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایاکہ تیمور نے گزشتہ دنوں ایک فائٹ میں بھی حصہ لیا تھا۔ وہ امیچر ایم ایم اے فائٹر ہے۔

متعلقہ خبریں
پولارڈ، راشد خان کی جگہ کیپ ٹاون ممبئی انڈینس کے کپتان
پاکستان ہندستانی حالات میں جیتنے کا مضبوط دعویدار : وسیم اکرم
ولیمسن نے فٹنس حاصل کرلی، ورلڈ کپ اسکواڈ کا حصہ ہوں گے
پاکستان ویمنز فٹبال ٹیم کی کپتان ماریہ خان کا سعودی کلب سے معاہدہ
ورلڈکپ تھالی میں رکھ کر نہیں دیا جائے گا:روہت

ایک سوال کے جواب میں وسیم اکرم نے بتایاکہ میرا بیٹا امریکہ میں ہی رہا ہے، وہاں کرکٹ زیادہ نہیں ہوتی، ویسے بھی میں نے اپنے بچوں کو مرضی کی زندگی گزار نے کا حق دیا ہے۔

 وسیم اکرم نے کہاکہ وہ فائٹر بننا چاہتا ہے تو ضرور بنے۔ سابق کپتان نے مزید کہاکہ ضروری نہیں کہ کرکٹر کا بیٹا کرکٹر بنے۔ میں نے اپنے بچوں کے مستقبل کا فیصلہ ان پر چھوڑ دیاہے۔