حیدرآباد

اروند کمار اسپیشل چیف سکریٹری تلنگانہ نے لندن میں باوقار 5گرین ایپل ایوارڈس حاصل کرلئے

تلنگانہ میں لندن کے غیرمنافع بخش ادارہ دی گرین آرگنائزیشن سے بین الاقوامی خوبصورت عمارتوں کے لئے پانچ گرین ایپل ایوارڈس حاصل کئے۔

حیدرآباد: حکومت تلنگانہ کی طرف سے اروندکمار اسپیشل چیف سکریٹری بلدی نظم و نسق و شہری ترقی نے باوقار ”گرین ایپل“ ایوارڈ حاصل کیا۔ یہ ایوارڈ گزشتہ روز لندن کے سینٹ پال کیتھڈرال میں باوقار ایوارڈ تقریب منعقد کی گئی۔

متعلقہ خبریں
ماہ صیام کا آغاز، مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اعلان
41 برسوں کے بعد کسی وزیراعظم کا دورہ عادل آباد
تلنگانہ میں ٹی ایس کے بجائے ٹی جی استعمال کی ہدایت، احکام جاری
تلنگانہ میں آئندہ 24 گھنٹے میں تیز ہوائیں چلنے کا امکان
بی آر ایس کے مزید 2 امیدواروں کا اعلان، سابق آئی اے ایس و آئی پی ایس عہدیداروں کو ٹکٹ

 تلنگانہ میں لندن کے غیرمنافع بخش ادارہ دی گرین آرگنائزیشن سے بین الاقوامی خوبصورت عمارتوں کے لئے پانچ گرین ایپل ایوارڈس حاصل کئے۔

عمارتوں کے ڈیزان اور ان کی بحالی کے لئے تلنگانہ کے کارناموں کو تسلیم کرتے ہوئے یہ ایوارڈس یادگیر گٹہ مندر، تلنگانہ سکریٹریٹ، درگم چیرو کیبل بریج، اینٹی گریٹیڈ کمان کنٹرول اور معظم جاہی مارکٹ کو حاصل ہوئے۔